اسکینڈلز

تھپڑ واقعہ، کنگنا اوردلجیت کے جھگڑے کی ایک بار پھر گونج

سب سے بڑی ’ٹویٹر بیٹل‘ کیسے شروع ہوئی؟

طوبیٰ خضر حیات

تھپڑ واقعہ، کنگنا اوردلجیت کے جھگڑے کی ایک بار پھر گونج

سب سے بڑی ’ٹویٹر بیٹل‘ کیسے شروع ہوئی؟

تھپڑ واقعہ، کنگنا اوردلجیت کے جھگڑے کی ایک بار پھر گونج

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے ایئرپورٹ پر پڑنے والے تھپڑ نے  جہاں اداکارہ کے ہوش اڑادیئے وہیں دوسری جانب گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے مداحوں نے ماضی میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اداکارہ کی جانب سے مباحثے کے دوران دلجیت کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر  تھپٹر کو قدرت کا انتقام کہہ ڈالا۔

 یہ بھی پڑھیے: تھپڑ واقعے پر خاموشی، کنگنا کی بالی وڈ پر تنقید 

اداکار کنگنا رناوت حال ہی میں ہماچل پردیش سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔ اداکارہ کو چندی گڑھ کےائیرپورٹ  پر سیکیورٹی اہلکار ‘کلوندر کور‘ نے رخسار  پر زناٹے دار طمانچہ دے مارا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 کلویندر کور نے اپنے بیان میں بتایا کہ ‘وہ کنگنا سے کسانوں کے احتجاج کے دوران ان کے تضحیک آمیز  تبصرے پر غصہ تھیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کنگنا نے کسانوں کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسان دھرنے میں محض 100 روپے کےعوض بیٹھے ہیں۔ اداکارہ کے بیان سےمیرے  جذباتوں کو ٹھیس پہنچی تھی کیونکہ اس دھرنے میں  میری ماں بھی شریک تھیں جو اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی تھیںـ

کلویندر نے مزید بتایا کہ  اداکارہ کا بیان میری ماں نے سنا تو رونے لگیں ان کے نفرت آمیز جملوں نے میری ماں کو بہت تکلیف پہنچائی اور اسی بات کا بدلہ لینے کیلئے میں نے ان کے گال پر  تھپڑ جڑ دیا۔

بلقیس خاتون سے دلجیت تک تنازع آخر کیا؟

یہ واقعہ 2020-21 کے کسانوں کے احتجاج پر کنگنا رناوت کے متنازعہ تبصروں سے منسلک ہےجس کی شروعات بلقیس خاتون کی غلط شناخت سے ہوئی۔

مودی سرکار کی جانب سے 2020 میں متعارف کرائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں نے احتجاج شروع کیا۔

احتجاج کے دوران اداکارہ کنگنا رناوت نے غلطی سے پنجاب کی ایک بزرگ خاتون کسان کو ‘بلقیس بانو‘ کہہ ڈالا۔

اسکرین شاٹ/ایکس
اسکرین شاٹ/ایکس

 تنازعوں کی ملکہ کنگنا رناوت نے کسانوں کے مظاہرے کے حوالے سے ایکس پر ایک تضحیک آمیز پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک بزرگ سکھ خاتون کے بارے میں غلط معلومات شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ  بزرگ خاتون 100 روپے کمانے کے لیے احتجاج کر رہی تھیں اور یہ  وہی خاتون ‘بلقیس بانو‘ ہیں جو شاہین باغ والے معاملے میں تھیں۔

 دلجیت دوسانجھ کا رد عمل

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اداکارہ کی جانب سے خواتین اور کسانوں کیلئے نازینا لفظوں کے استعمال پر  بالی وڈ اور پنجابی انڈسٹری کے نامور  گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب  کنگنا رناوت کیلئے حقیقی خاتون کسان مہندر کور کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

دلجیت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ‘مہندر کور نے کنگنا رناوت کو ایک دن کے لیے کھیتوں میں کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں کسانوں کی زندگی کا تجربہ کرنے کے لیے 100 روپے دینے کی پیشکش کی‘۔

ویڈیو کے کیپشن میں دلجیت نے کنگنا کو ان کے غیر سنجیدہ تبصروں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘اداکارہ کو  بولنے یا لکھنے سے پہلے سوچناچاہیے انسان کا نفرت کی آگ میں اتنا بھی اندھا نہیں ہونا چاہیے‘۔

کنگنا کی جانب سے دلجیت کیلئے نامناسب لفظوں کا استعمال

اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے معاملے پر اپنی غلطی مان کر معذرت کرنے کے بجائے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو ٹویٹر پر نازیبا لفظوں سے پکارا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے نامناسب رویے پر دلجیت بھی خاموش نہ رہے اور دونوں میں شدید بحث چھڑگئی۔ 

دونوں اداکاروں کی اس بحث کو بالی وڈ میں اب تک ہونے والی سب سے بڑی ‘ٹویٹر بیٹل‘ کا خطاب دیا گیا جس کے بعد متنازع بیان دینے کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کو دلجیت دوسانجھ کے فینز کی جانب سے خوب ٹرول کیا گیا۔

 ایکس پر ہونے والی بحث کے اسکرین شاٹس دیکھیے۔

اسکرین شاٹ/ایکسدلجیت دوسانجھ اور کنگنا رناوت کی لفظی جنگ بھارتی میڈیا پر سب سے بڑی خبر بن کر لمبے عرصے تک ٹرینڈ کرتی رہی۔
اسکرین شاٹ/ایکس

دلجیت دوسانجھ اور کنگنا رناوت کی لفظی جنگ بھارتی میڈیا پر سب سے بڑی خبر بن کر لمبے عرصے تک ٹرینڈ کرتی رہی۔

سکرین شاٹ/ایکس
سکرین شاٹ/ایکس

واضح رہے اداکارہ  کنگنا کی جانب سے معاملہ بہت زیادہ بڑھنے پر  ان کی جانب سے کی گئیں تمام ایکس پوسٹس کو حذف کر دیاگیا تھا  لیکن کسانوں کے احتجاج پر کنگنا کی جانب سے کی جانے والی  پر نامناسب پوسٹنگ کے معاملے نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ سمیت کئی مشہور شخصیات کو ناراض کر دیا تھا۔

تازہ ترین