امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی برنس روڈ کے کھانوں کے دیوانے
ڈونلڈ بلوم نے کراچی شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو بھی برنس روڈ کے کھانے بھاگئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم روشیوں کے شہر کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ کا دورہ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اس دورے پر انہوں نے یہاں کے کھانوں کی جم کر تعریف بھی کی۔
امریکی قونصل خانہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں ڈونلڈ بلوم کو برنس روڈکے مشہور نہاری، کباب، ربڑی ،فالودہ کیساتھ چائے کا مزہ لیتے بھی دیکھا گیا۔
1 منٹ 41 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں ڈونلڈ بلوم نے کراچی کے روانتی کھانوں کا لطف اٹھایا اور ساتھ ہی نہاری کو مزیدار اور چائے کو کڑک چائے کے لقب سے بھی نوازا، انہوں نے سپائیسی کباب کھانے کے بعد ربڑی کھانے کی ضرورت بھی واضح کی جبکہ تپتی دھوم میں ٹھنڈا ٹھار فالودہ کا مزہ لیتے ہوئے آخر کار انہوں نے کہہ ڈالا کہ پاکستان میں لذید کھانے اس سے پہلے انہوں نےکبھی نہیں کھائے۔
جبکہ اس دوران ڈونلڈ بلوم نے لوگوں سے ملاقات بھی کی اور جم کر کراچی کے کھانوں کی تعریف کی۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کراچی میں کھانے ایسے مزیدار ہیں، میں نے فیصلہ کر لیا ہے اب سے کراچی شفٹ ہو رہا ہوں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ڈونلڈ بلوم کا کراچی کی تعریف کرنا اور یہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہونا ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو بھا گیا۔