انفوٹینمنٹ
دانش تیمور نے فلم 'تیرے نام' کا آئیکونک سین چُرالیا
'تیرے نام' کا تقریری مقابلہ پاکستانی ڈرامے میں نقل کرلیا گیا
دانش تیمور نے فلم 'تیرے نام' کا آئیکونک سین چُرالیا
'تیرے نام' کا تقریری مقابلہ پاکستانی ڈرامے میں نقل کرلیا گیا
پاکستانی اداکار دانش تیمور کے نئے ڈرامے 'تیری چھاؤں میں' کی پہلی قسط دیکھ کر ناظرین کو بالی وڈ فلم 'تیرے نام' کا آئیکونک سین یاد آگیا۔
ان دنوں دانش تیمور ڈرامہ 'تیری چھاؤں میں' اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں جس میں ان کے مدِ مقابل سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ لائبہ خرم کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
ڈرامے کی پہلی قسط میں دانش تیمور بطور سالار یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار 'ودیمہ مظفر' نبھانے والی لائبہ کو پہلی نظر دیکھ کر ان کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
اسی قسط میں یونیورسٹی کے اندر تقریری مقابلہ دکھایا گیا جس میں ودیمہ نے بھی حصہ لیا اور ان کے محبت میں گرفتار سالار ان کو دیکھنے آڈیٹوریم میں جا بیٹھے۔
ڈرامے کا یہ سین دیکھ کر ناظرین کو بالی وڈ فلم 'تیرے نام' کا آئیکونک سین یاد آگیا جس میں سلمان خان بطور 'رادھے' فلم کی ہیروئن 'نرچرا' کی محبت میں گرفتار ہوکر ان کی تقریر سننے آڈیٹوریم میں بیٹھے نظر آتے ہیں اور تقریر سے بور ہو کر تمام لوگ آڈیٹوریم سے چلے جاتے ہیں لیکن رادھے ہر بات سے بےخبر بس نرچرا کو سننے میں مصروف تھے اور آخر میں انکے لیے تالیاں بھی بجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے ڈرامے اور تیرے نام کے سینز کو جوڑ کر لگایا جا رہا ہے اور اسے ایک بڑی نقل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس نقل پر جہاں سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرےکرتے دکھے وہیں پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی اس سین کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہدایتکار کون ہے بھائی؟ کیا چل کیا رہا ہے؟'
انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا کہ 'آج کل تو سب ہی کاپی چل رہا ہے'، جبکہ دانش تیمور کے ایک مداح نے لکھا کہ 'ہاں دانش تیمور پاکستان کے سلمان خان ہیں'۔
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اس نقل پر کچھ لکھنے کے بجائے صرف ہنسنے والے ایموجیز بناتے بھی نظر آرہے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Manchester Orchestra ‘devastated’ by sudden death of drummer Timothy Very
Wiz Khalifa reveals dad ‘decided not to wake up’ in emotional post
Leighton Meester shares how marriage to Adam Brody changed Valentine’s Day
Harper Beckham’s Valentine’s tribute to Brooklyn fuels reconciliation buzz
Kim Kardashian defends Lewis Hamilton romance amid Kendall Jenner’s concerns
Cardi B slams viral concert falling video as AI-generated
Love Is Blind's Zack & Bliss announce Baby No. 2 on Valentine's Day
Tom Hanks returns for ‘Greyhound’ sequel; Stephen Graham also returns


