پاکستان

گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار

ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

Web Desk

گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار

ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر اتقا معین کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اتقا قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں اور گروپ کا سراغ لگا لیا ہے۔ملزمان تربیت یافتہ ہیں جو اتقا کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں جو بلوچستان لے جاکر فروخت کی جاتی تھیں۔

یاد رہے کہ 27 سالہ گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر اور حافظ قرآن اتقا معین کو گلشن اقبال بلاک 7 میں مسلح ڈاکوؤں نے چھینا چھپٹی کے بعدگولی مار کر ہلاک کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور کچھ نقدی لے کر فرار ہو گئے تھے۔

اتّقاء معین کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، مقتول نوجوان مکینیکل انجینئر اور گولڈ میڈلسٹ تھا، پورٹ قاسم پر کیمیکل فیکٹری میں اسسٹنٹ منیجر کی نوکری کرتا تھا۔

تازہ ترین