پاکستان

پی ٹی وی کی نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں

ان کا انتقال کیسے ہوا؟

Web Desk

پی ٹی وی کی نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں

ان کا انتقال کیسے ہوا؟

تسکین ظفر انتقال کر گئیں، اسکرین گریب
تسکین ظفر انتقال کر گئیں، اسکرین گریب

پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر  اور  ریڈیو اناؤنسر تسکین ظفر آج راولپنڈی میں انتقال کر گئیں ۔

تسکین ظفر تھوڑا عرصہ بیمار رہنے کے بعد 67 سال کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئیں ۔ 

ان کے انتقال کی خبر ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی نیوز سے عوام تک پہنچائی گئی۔ ان کی نمازہ جنازہ راولپنڈی میں لال کرتی کے مقام پر عیدگاہ میں 4 بج کر 30  بجے ادا کی گئی۔

تسکین ظفر 1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں تھیں اور یہ کئی حالاتِ حاضرہ اور دیگر پروگراموں کی میزبان رہ چکی ہیں ۔

علاوہ ازیں  انہوں نے پی ٹی وی کو بطور اناؤنسر 1980 میں جوائن کیا تھا ،تسکین ظفر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے گزشتہ سال صدراتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔

تازہ ترین