بالی ووڈ

کارتک آریان کی فلم ‘چندو چیمپئن‘ کا ریلیز سے پہلے بڑا دھماکہ

برج خلیفہ پر ایڈوانس بکنگ کیلئے پیش ہونے والی پہلی بھارتی فلم

Web Desk

کارتک آریان کی فلم ‘چندو چیمپئن‘ کا ریلیز سے پہلے بڑا دھماکہ

برج خلیفہ پر ایڈوانس بکنگ کیلئے پیش ہونے والی پہلی بھارتی فلم

چندو چیمپئن برج خلیفہ پر ایڈوانس بکنگ کیلئے پیش ہونے والی پہلی بھارتی فلم
چندو چیمپئن برج خلیفہ پر ایڈوانس بکنگ کیلئے پیش ہونے والی پہلی بھارتی فلم

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو کارتک آریان کی فلم ‘چندو چیمپئن’ ایڈوانس بکنگ کیلئے دبئی کی مشہور عمارت ‘برج خلیفہ‘ پر اسکریننگ کے لیے پیش ہونے والی بالی وڈ فلم انڈسٹری کی  پہلی فلم بن گئی۔  

فلم چندو چیمپئن کے اس زبردست  اعزاز کا اعلان بالی وڈ فلم نگری کے خوبرو اداکار کارتک آریان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

ایک سال کے طویل بریک کے بعد کارتک آریان اپنی فلم ‘چندو چیمپئن‘ کی ریلیز کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اپنی فلم کی برج خلیفہ پر اسکریننگ دیکھ کر انہیں خوشی کے آنسو بہاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی فلم چندو چیمپئن کیلئے اداکار کارتک آریان کو اچھی خاصی ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 فلم کا  ٹریلر دیکھ کر مداحوں کی جانب سے اداکار کو فلم کے لیے مصنوعی طریقوں کا استعمال کرکے فزیک بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اداکار کارتک آریان نے فلم چندو چیمپئن کو اپنی زندگی کی مشکل ترین فلم قرار دیتے ہوئے بتایا کہ جو لوگ ٹریلر دیکھ کر مجھے ٹرول کررہے ہیں ان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کے ایک سال سے اس فلم کے لیے محنت کررہا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ‘پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے ہی میں بہت سارے شکوک و شبہات کا شکار تھا حالانکہ کبیر اور ساجد سر نے مجھے اس فلم کے مشکل سفر کے بارے میں پہلے سےآگاہ کیا تھا مگر  فلم سائن کرنے بعد میں نے ایک دن سوچا شوٹنگ کیلئے میں نے ہاں تو کہہ دی ہے لیکن یہ شوٹ کیسے ہوگا؟ مگر آج جب پلٹ کر دیکھتا ہوں تو یہ سب قابلِ فخر لگتا ہے ۔

واضح رہے کارتک آریان  کی ڈائریکٹر کبیر خان اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے بینر تلے بننے والی فلم ‘چندو چیمپئن’ 14 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔