عمران خان کو رہا کرو، پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بڑا مطالبہ
کھیل میں سیاست۔
پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں آواز بلند کر دی گئی۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ کے دوران جیل میں قید عمران خان کے حق میں فضا میں پوسٹر لہرا دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان تحریکِ انصاف کے آفیشل ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی جہاز کی مدد سے نیویارک نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی فضا میں ’ریلیز عمران خان’ کے الفاظ لہرائے گئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’نیویارک میں عمران خان کو رہا کرو کا بینر کرکٹ سٹیڈیم کو اوپر جہاز اڑاتا رہا۔ شاباش ٹیم عمران خان‘۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔