کھیل

پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا؟ عرفان پٹھان باز نہ آئے

عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستانیوں کو ٹرول کرنے سے باز نہ آئے۔

Web Desk

پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا؟ عرفان پٹھان باز نہ آئے

عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستانیوں کو ٹرول کرنے سے باز نہ آئے۔

عرفان پٹھان نے ایک بار پھر سنڈے یاد کروادیا
عرفان پٹھان نے ایک بار پھر سنڈے یاد کروادیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے  سابق کھلاڑی عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستانیوں کو ٹرول کرنے سے باز نہ آئے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنتی ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں آج پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 113 رنز بناسکی۔

بھارت کو اس فتح کے ملنے کی دیر تھی کہ عرفان پٹھان نے ایکس پر اپنے روائتی انداز سے پاکستانیوں  کو ٹرول کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ’جتنے بھی پڑوسی بکواس کررہے تھے اب بتانا سنڈے کیسا رہا؟‘

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس

خیال رہے کہ  عرفان پٹھان نے سال 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت سے شکست پر کی گئی ٹوئٹ گاہے بگاہے سوشل میڈیا کی زینت بنتی دکھائی دیتی ہے۔

 23 اکتوبر 2022  کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارت 4 وکٹوں سے فاتح رہا تھا ، اپنے ملک کی جیت کے بعد سابق کرکٹر نے ایک پوسٹ کی تھی جو اکثر اتوار کو وائرل رہتی ہے۔

عرفان پٹھان نے ٹوئٹ میں پاکستانیوں کو نام لیے بغیر مخاطب کیا اور لکھا 'پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا؟'

اس دن کے بعد سے پاکستان یا بھارت جب بھی اتوار کو آمنے سامنے ہوتے ہیں عرفان پٹھان کا یہ ٹوئٹ گردش کرنے لگتا ہے۔

تازہ ترین