فلم / ٹی وی

مرزا پور سیزن 3 کی ریلیز ڈیٹ کا انوکھا اعلان

میکرز نے ریلیز ڈیٹ فلم پوسٹر میں چھپادی ۔

Web Desk

مرزا پور سیزن 3 کی ریلیز ڈیٹ کا انوکھا اعلان

میکرز نے ریلیز ڈیٹ فلم پوسٹر میں چھپادی ۔

فوٹو گریب
فوٹو گریب

19 مارچ کو  'مرزا پور' کا پوسٹر سامنے آنے کے بعد اب سیریز کے میکرز نے آخرکار مرزا پور کے سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمارون پرائم ویڈیو کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرسیریز کے مرکزی کرداروں کا کی اینیمیٹڈ پکچرپوسٹ کی گئی،جس کے  کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’مرزا پور 3‘ ریلیز ڈیٹ پوسٹر میں ہی چھپی ہے۔

اینیمیٹڈ پوسٹر میں پنکج تریپاٹھی، علی فضل، دیوینندو، کلبھوشن کھربندا، شویتا تریپاٹھی شرما، ہرشیتا گوڑ، اور وجے ورما سمیت دیگر کاسٹ شامل ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مرزا پور 3کی ریلیز ڈیٹ کے بارے میں مت پوچھو،اگر جاننا چاہتے ہو تو اسے تلاش کرنا ہوگا،شروع ہوجاؤ۔‘

سیریز کا پوسٹر  پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے اپنے اندازے لگانا شروع کردیئے۔ سیریز کے کچھ پرستاروں نے ریلیز ڈیٹ 7 جولائی جبکہ کچھ نے 7 اگست کے مابین اندازے لگائے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یاد رہے کہ ویب سیریز ’مرزا پور‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کو شائقین کی جانب سے اس قدر پسند کیا گیا تھا کہ اس کے دوسرے سیزن کیلئے سب نے بے صبری سے انتظار کیا تھا، سیریز کی مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ سوشل میڈیا پر اس کے میمز اور ڈائیلاگز آج بھی صارفین کے سب سے پسندیدہ ہیں۔

2020 میں اس کی دوسرے سیزن کی آمد کے بعد شائقین کو تیسری سیزن کا شدت سے انتظار ہے، جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور وہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔

تازہ ترین