پاکستان

شہباز شریف کی مودی کو مبارکباد، بھارتی میڈیا کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑگئی

مودی نے پاکستان کے علاوہ تمام پڑوسی ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا۔

Web Desk

شہباز شریف کی مودی کو مبارکباد، بھارتی میڈیا کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑگئی

مودی نے پاکستان کے علاوہ تمام پڑوسی ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا۔

(فائل فوٹو: اسکرین شاٹ)
(فائل فوٹو: اسکرین شاٹ)

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد ملنے کے بعد بالآخر بےچین بھارتی میڈیا کو ٹھنڈ پڑگئی۔

نریندر مودی نے مسلسل تیسری مدت کے لیے بھارت کی وزارتِ عظمیٰ کا حلف گزشتہ روز 9 جون کو اٹھایا جس کے بعد آج وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نریندر مودی کو مینش کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ 'نریندر مودی کو بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

مودی نے پاکستان کے علاوہ تمام پڑوسی ممالک کی حکومتوں کے سربراہان کو تقریبِ حلف برداری میں مدعو کیا، تقریب میں بنگلا دیش، سری لنکا اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس کے باوجود بھارتی میڈیا نے تقریب حلفِ برادری سے قبل انتخابی نتائج کے حتمی اعلان کے بعد سے ہی آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نے اب تک نریندر مودی کو مبارکباد کیوں پیش نہیں کی؟

بھارتی میڈیا نے اس تاخیر کا موازنہ سابق وزیراعظم عمران خان اور شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مودی کی جانب سے مبارکباد سے کیا حالانکہ نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ہی مبارکباد پیش کی تھی۔

بھارتی وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے مودی کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر باضابطہ طور پر مبارکباد دی ہے؟

جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا چناؤ اپنی مرضی سے کریں، ہم ان کے انتخابی عمل پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، تاہم جہاں تک مبارکباد کی بات ہے تو یہ سوال قبل از وقت ہے کیونکہ بھارت میں ابھی تک حکومت سازی کا عمل جاری ہے۔   

تازہ ترین