پریانکا چوپڑا والد ’اشوک چوپڑا’ کی برسی پر جذباتی ہوگئیں
اداکارہ کا جذبات سے بھرپور پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑاکی برسی پر جذبات سے بھرپور نوٹ جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ڈاکٹر اشوک چوپڑا 2008 سے کینسر کے مرض پر مبتلا تھے، اس موذی مرض سے جنگ لڑتے ہوئے انہیں تشویشناک حالت میں جون 2013 کو ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔
آنجہانی والد کی برسی کے موقع پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے والد کی تھروبیک جھلکیوں پر مبنی ریل جاری کرتے ہوئے انکی یاد میں دلی پیغام بھی لکھ ڈالا۔
مذکورہ ریل کا آغاز اشوک چوپڑا کے اسٹیج پر ’ساون کے مہینے میں’ گانے سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد یہ ریل آپ کو فلیش بیک کے دور میں لے جاتی ہے جس میں ان خوبصورت لمحات کو قید کیا گیا تھا جو پریانکا نے اپنے والد اور خاندان کے ساتھ اپنے بڑے ہونے کے دوران ساتھ گزارے تھے۔
ریل شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے لکھاکہ ، "ہر کمرے کی روشنی۔ آپ اب بھی ہمارے روشن ترین والد ہیں۔ آپ کے بغیر 11 سال گزر گئے اور یہ اب بھی حقیقی محسوس نہیں ہوتا۔ آج اور ہر روز آپ کے بارے میں سوچتی ہوں اور آپ سے ہمیشہ محبت کرتی ہوں’۔
پریانکا چوپڑا کا والد کی 11 ویں برسی پر خوبصورت پیغام سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھاگیا۔ صارفین نے اپنی محبت اور دلی پیغامات سے کمنٹ سیکشن میں تبصروں کی بھرمار کردی۔
یاد رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا جلد ہی نئی فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ’ میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔