فیشن برانڈ ’کھاڈی’ اب جانوروں کیلئے بھی زیورات بنانے لگا
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
پاکستان کا معروف فیشن اینڈ کلاتھنگ برانڈ کھاڈی گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام میں مقبولیت حاصل کیے ہوئے ہے۔
دسمبر 1998 میں لانچ کیا گیا یہ برانڈ کراچی ہیڈ کوارٹر سے کام کرتا ہے لیکن اس کے اسٹور پورے پاکستان میں واقع ہیں۔ اس وقت کھاڈی پاکستان کے 30 شہروں میں 60 سے زائد اسٹورز چلا رہی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کھاڈی کے ڈیزائن کردہ لوازمات کو عید قرباں پر جانوروں کی سجاوٹ کیلئے استعمال ہونے والے لوازمات سے مشابہہ قرار دیا جانے لگا۔
فیس بک پر لیڈیز لاؤنچ نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھاڈی کے آؤٹ لیٹ پر موجود وہاں کے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ زیورات اپنے صارفین کو دکھا رہی ہیں۔
منفرد طرز اور ڈیزائن کے بنے ان زیورات پر بات کرتے ہوئے صارف کا کہنا تھا کہ ایسے چیزیں گزشتہ سال انہوں نے عید قرباں پر اپنے قربانی کے جانوروں کو سجانے کیلئے خریدی تھیں جو کہ یہ اب انسانوں کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
جبکہ صارف کا اپنے فالوورز کو مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کھاڈی سے اپنے قربانی کے جانوروں کے لیے اپنی مرضی کے مطابق زیورات خریدیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی مویشی منڈی کے سامان سے متاثر ان لوازمات کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب ٹرول کیا جانے لگا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ،’کھاڈی کے یہ ڈیزائن بکرا منڈی سے متاثر نظر آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ تمام لوازمات قربانی کے جانوروں سے تعلق رکھتے ہیں’۔
واضح رہے کہ کھاڈی کے آؤٹ لیٹ پر موجود یہ زیورات اور انکا ڈیزائن ان کے باقاعدہ آرٹیکل کا مجموعہ تھے جو انھوں نے عید الاضحیٰ سے کئی ماہ قبل لانچ کیے تھے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی