پاکستان

اتقا قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد

گولڈ میڈلسٹ کے قتل کے دو ملزمان گرفتار ہوگئے

Web Desk

اتقا قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد

گولڈ میڈلسٹ کے قتل کے دو ملزمان گرفتار ہوگئے

گولڈ میڈلسٹ کے قتل کے دو ملزمان گرفتار ہوگئے
گولڈ میڈلسٹ کے قتل کے دو ملزمان گرفتار ہوگئے

گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر اتقا معین کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے گلشن اقبال میں قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کے مزید 2 قاتل گرفتار کرلیے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق  ملزمان نوید احمد اور ظاہر علی سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے جبکہ ملزمان سے برآمد اسلحے کو فارنزک کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نوید ڈکیتی اور پولیس مقابلے میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ 27 سالہ گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر اور حافظ قرآن اتقا معین کو گلشن اقبال بلاک 7 میں مسلح ڈاکوؤں نے چھینا چھپٹی کے بعدگولی مار کر ہلاک کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور کچھ نقدی لے کر فرار ہو گئے تھے۔

اتّقاء معین کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، مقتول نوجوان مکینیکل انجینئر اور گولڈ میڈلسٹ تھا، پورٹ قاسم پر کیمیکل فیکٹری میں اسسٹنٹ منیجر کی نوکری کرتا تھا۔

تازہ ترین