انفوٹینمنٹ

مینا کماری کے سوتیلے بیٹے کا شرمین سیگل کو کرارا جواب

تاجدار امروہی بھی شرمین سیگل کے خلاف بول پڑے

Web Desk

مینا کماری کے سوتیلے بیٹے کا شرمین سیگل کو کرارا جواب

تاجدار امروہی بھی شرمین سیگل کے خلاف بول پڑے

ہیرامنڈی اور پاکیزہ کے درمیان زمین اور آسمان کا فرق ہے، تاجدار امروہی
ہیرامنڈی اور پاکیزہ کے درمیان زمین اور آسمان کا فرق ہے، تاجدار امروہی

آنجہانی اداکارہ مینا کماری کے سوتیلے بیٹے تاجدار امروہی نے 'ہیرامنڈی: داڈائمنڈ بازار' میں 'عالم زیب' کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل کے بیان کی مخالفت میں بول پڑے۔

حال ہی میں شرمین سیگل نے ایک انٹرویو کے دوران 'ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار' میں اپنی اداکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کردار نبھاتے ہوئے لیجنڈری اداکارہ مینا کماری سے انسپریشن لی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 'اس کردار کو نھانے کیلئے انہوں نے فلم پاکیزہ 15 سے 16 مرتبہ دیکھی کیونکہ یہ فلم کوئی معمولی نہیں بلکہ اس فلم اور مینا کماری کی اداکاری میں بے حد گہرائی ہے'۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میناکماری کے سوتیلے بیٹے تاجدار امروہی کو شرمین سیگل کا یہ بیان ناگوار گزرا اور انہوں نے اداکارہ کی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 'ہیرامنڈی اور پاکیزہ کے درمیان زمین اور آسمان کا فرق ہے، دونوں کا موازنہ نہ کیا جائے'۔

تاجدار امروہی نے مزید کہا کہ 'کوئی بھی دوبارہ پاکیزہ نہیں بناسکتا، نہ ہی مینا کماری اور کمال امروہی دوبارہ جنم لے سکتے ہیں، میں زیادہ نہیں کہنا چاہتا، دراصل بھنسالی میرے والد کے بڑے مداح ہیں'۔

تاجدار امروہی نے یہ بھی کہا کہ 'میری رائے ہے کہ ہر چیز کا اپنا مزہ ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے نزدیک پاکیزہ سے زیادہ بہتر ہیرامنڈی ہوسکتی ہے'۔

مینا کماری کے مداحوں تاجدار امروہی کے موقف کی کُھل کر حمایت کرتے نظر آرہے ہیں اور شرمین سیگل کو ایک مرتبہ پھر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین