فلم / ٹی وی

مینا کماری سے انسپریشن لی، شرمین سیگل کا نیا انکشاف

شرمین سیگل کی اداکاری مینا کماری کے ہم پلّہ؟

Web Desk

مینا کماری سے انسپریشن لی، شرمین سیگل کا نیا انکشاف

شرمین سیگل کی اداکاری مینا کماری کے ہم پلّہ؟

شرمین سیگل نے عالم زیب کے کردار کو نبھانے سے قبل کونسی فلم دیکھی؟
شرمین سیگل نے 'عالم زیب' کے کردار کو نبھانے سے قبل کونسی فلم دیکھی؟

بھارتی اداکارہ شرمین سیگل نے ویب سیریز 'ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار' میں اپنے کردار 'عالم زیب' کو اداکرنے کیلئے لیجنڈری اداکارہ مینا کماری سے انسپریشن لینے کا انکشاف کردیا۔

'ہیرامنڈی: داڈائمنڈ بازار' میں 'عالم زیب' کا کردار شرمین سیگل نے ادا کیا جو سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی بھی ہیں۔

شرمین سیگل کو گزشتہ ایک ماہ سے 'ہیرا منڈی ڈائمنڈ بازار' میں اداکاری کے سبب شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے لیکن اداکارہ ٹرولنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا انٹرویو دے رہی ہیں جو انہیں شہ سرخیوں کا حصہ بنا دیتا ہے۔

انٹرویو کے دوران ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ نوک جھوک ہو یا پھر اپنی اداکاری کی خود تعریف کرنا ہو شرمین سیگل بغیر کسی سے ڈرے اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں۔

حال ہی میں شرمین سیگل نے ایک انٹرویو کے دوران 'ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار' میں اپنی اداکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کردار نبھاتے ہوئے لیجنڈری اداکارہ مینا کماری سے انسپریشن لی۔

شرمین سیگل نے کہا کہ 'عالم زیب کے کردار کو نبھانے سے قبل انہوں نے رقص اور ڈائیلاگ بولنا سیکھا جس کو سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے خاص انداز سے مزید سنوار دیا'۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کردار کو نھانے کیلئے انہوں نے فلم پاکیزہ 15 سے 16 مرتبہ دیکھی کیونکہ یہ فلم کوئی معمولی نہیں بلکہ اس فلم اور مینا کماری کی اداکاری میں بے حد گہرائی ہے'۔

واضح رہے کہ مینا کماری بالی وڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ فلم بیجو باوارا پر ملا تھا اور یہی وہ فلم تھی جس نے مینا کو شہرت اور پہچان دی۔ ’دل ایک مندر‘، ’صاحب بی بی اورغلام‘، ’پاکیزہ‘، ’پرنیتا‘ اور دیگر فلموں میں مینا کماری نے ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔

تازہ ترین