کنگ خان اور امبانی کے ہاتھوں میں 'او آر ایس' توجہ کا مرکز
اس او آر ایس کی قیمت 31 بھارتی روپے بنتی ہے
بالی وُڈ اداکار شاہ رخ خان اور مکیش امبانی کی ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو ہاتھ میں او ار ایس پکڑے دیکھا جارہا ہے۔
مکیش امبانی اور شاہ رخ خان او آر یس کا استعمال کرتے دکھائی دیے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔
نریندر مودی کی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کی تقریب میں مکیش امبانی، گوتم اڈانی، شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔
اتوار کے روز راشتراپتی بھون میں وزیر اعظم کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی اور اسی دوران شاہ رخ خان اور مکیش امبانی کی تصویر وائرل ہوئی جس میں دونوں شخصیات خوشگوار موڈ میں تھیں۔
دونوں شخصیات ہاتھوں میں ڈبے میں پیک او آر ایس پکڑے دکھائی دیے جبکہ چہروں پر مسکراہٹ لیے شاہ رخ خان اور مکیش امبانی سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہے تھے۔
اس او آر ایس کی قیمت 31 بھارتی روپے بنتے ہیں جو کہ پاکستانی 100 روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ بس اتنا امیر ہونا ہے کہ یہ والا او آر پی سکوں'۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ' یہ اچھا ہے کہ کوئی ڈرنک نہیں بلکہ او آر ایس پی رہے ہیں، کنک خان ڈی ہائیڈریشن کا اب توڑ کرنے میں مصروف ہیں'۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام