عاطف اسلم کو گلوکاری کی سمجھ شیراز اوپل نے دی؟
عاطف اسلم کی گلوکاری کو شیراز اوپل نے بہتر بنایا؟

پاکستانی موسیقار و گلوکار شیراز اُپل نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو گلوکاری کی باریک بینی سکھانے کا انکشاف کردیا۔
سال 2007 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی بالی وڈ فلم 'دھوکہ' کے گیت 'رویا رے' کو لکھنے والے اور اس گیت میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے شیراز اوپل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بطور موسیقار اپنے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ موسیقار کو گلوکاروں کی قابلیت کا پتا ہوتا کہ کون کتنا بہترین گا سکتا ہے یا اور کس قسم کے گانے گاسکتا ہے، جیسے آئمہ بیگ نے جب گیت قلاباز دل گایا تو اس وقت ان کا لہجہ گانے کے حساب سے تھیک نہیں تھا لہٰذا میں نے ان کو بٹھا کر سمجھایا کہ اس گانے کو کس طرح وہ بہتر انداز میں گا سکتی ہیں'۔
اُنہوں نے بتایا کہ آئمہ بیگ نے میری بات کو بہت اچھے طریقے سے سمجھا اور اس گانے کو بہت اچھے انداز میں گایا۔
شیراز اوپل کے عاطف اسلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' عاطف اسلم کی آواز بہت بہترین ہے لیکن ان کی آواز میں احساس کی کمی تھی جو پلے بیک سنگر کی آواز میں لازمی ہونی چاہئے'۔
انہوں نے کہا کہ ' جیسے پیار کا لفظ الگ انداز میں ادا ہوگا اور افسردگی کا لفظ الگ انداز میں اور یہ بات میں عاطف کو سمجھائی جو انہوں بخوبی سمجھ لی'۔
خیال رہے کہ عاطف اسلم نے گوہر ممتاز کے ساتھ 'جل' بینڈ کے بینر تلے سال 2003 میں 'عادت' نامی ایلبم نکالی جس کے گانے نے چند ہی ہفتوں میں کامیابی کے نئے ریکارڈ بنانے شروع کردیے لیکن پھر دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔
پاکستان میں شہرت کی منازل طے کرنے والے عاطف نے سال 2005 میں بالی وڈ فلم 'زہر' کیلئے 'وہ لمحے' گایا جبکہ اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ' کلیوگ' کیلئے 'عادت' گایا۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں