اسکینڈلز

سلمان اقبال کا اعجاز احمد کے پختون مخالف بیان سے اظہارِ لاتعلقی

اعجاز احمد کو پختون کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیئے، سلمان اقبال

Web Desk

سلمان اقبال کا اعجاز احمد کے پختون مخالف بیان سے اظہارِ لاتعلقی

اعجاز احمد کو پختون کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیئے، سلمان اقبال

سلمان اقبال نے ایکس پر پوسٹ میں اعجاز احمد کو معافی مانگنے کی تجویز دی۔
سلمان اقبال نے ایکس پر پوسٹ میں اعجاز احمد کو معافی مانگنے کی تجویز دی۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں سابق کرکٹر اعجاز احمد کےپختون قوم کے خلاف نسل پرستانہ اور تضحیک آمیز ریمارکس کے بعد چینل کے مالک سلمان اقبال کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سلمان اقبال نے کہا کہ ا'عجاز احمد کی جانب سے کاشف عباسی کے شو میں جو کچھ کہا گیا وہ میرے لیے اور اے آر وائی کی انتظامیہ کے لیے قابل قبول نہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں پختون برادری اور پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز کا بہت احترام کرتا ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے خیال میں اعجاز احمد کو اپنے بیان پر پختون کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے'۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

تاہم سلمان اقبال کے اس بیان پر صحافی نعمت خان نے کہا کہ 'محض ان(اعجاز احمد) کے نسل پرستانہ ریمارکس کو مسترد کرنا اور ان سے معافی کی درخواست کرنا کافی نہیں ہے'۔

انہوں نے سلمان اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کو ایسے نسل پرست شخص پر مستقل طور پر پابندی لگانی چاہئے اور اے آر وائی کے لیے معافی بھی مانگنی چاہیے جس کے ذریعے کمیونٹی کے خلاف ایسے جارحانہ ریمارکس آن ائیر ہوئے'۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

خیال رہے کہ  نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے  پروگرام 'آف دی ریکارڈ' میں اعجاز احمد نے پختونوں کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اعجاز احمد نے کہا تھا کہ میں صرف یہ کہنا چاہ رہا ہوں کہ 'آپ کی 80 فیصد کرکٹ دور دراز علاقوں یا خیبرپختونخوا میں چلی گئی ہے، اگر آپ سندھ کی ٹیم بناتے ہیں تو اس میں 6 سے 8 کھلاڑی پٹھان ہوتے ہیں'۔

اعجاز احمد کا  کہنا تھا کہ 'ان کے پاس تعلیم ہے نہ ایکسپوژر ہے، وہ صبح اٹھتے ہیں یا دوپہر کو اپنے چچا کے ساتھ یا والد یا بھائی کے ساتھ نماز پڑھنے جاتے ہیں اور گھر آجاتے ہیں، اس کے بعد گھر سے باہر نہیں نکلتے'۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب (میچ کے دوران) پریشر آتا ہے تو ان کے اعصاب جواب دے جاتے ہیں۔

تازہ ترین