ٹیکنالوجی

اے آئی کا استعمال، ایلون مسک کا ایپل پر پابندی لگانے کا اعلان

ایلون مسک نے کہا کہ یہ سیکیورٹی کی ایک ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔

Web Desk

اے آئی کا استعمال، ایلون مسک کا ایپل پر پابندی لگانے کا اعلان

ایلون مسک نے کہا کہ یہ سیکیورٹی کی ایک ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔

مسک نے ایکس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
مسک نے ایکس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ارب پتی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی فون بنانے والوں نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے مربوط کیا تو وہ اپنی کمپنیوں میں ایپل کی مصنوعات پر پابندی لگادیں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹس کرتے ہوئے ایلون مسک نے اس بارے میں خدشات کا اظہار کیا کہ کیا ایپل اور اوپن اے آئی صارفین کی معلومات کی حفاظت کریں گے؟۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان سافٹ ویئر کے انضمام پر ایکس پوسٹ میں مسک کا کہنا تھا کہ 'یہ سیکیورٹی کی ایک ناقابل قبول خلاف ورزی ہے اور ایپل کو کوئی اندازہ نہیں کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے۔'

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس


انہوں نے خاص طور پر کہا کہ 'اگر کمپنی اوپن اے آئی کو آئی اوز (ایپل کا آپریٹنگ سسٹم) کی سطح پر مربوط کرتی ہے تو ایپل کے آلات پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمپنی کے وزٹ پر آنے والوں کو دروازے پر اپنے ایپل کے آلات کو چیک کرنا پڑے گا، جہاں انہیں فیراڈے کیج میں رکھا جائے گا'۔

خیال رہے کہ فیراڈے کیج یا فیراڈے شیلڈ برقی مقناطیسی فیلڈ کو روکنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ واضح طور پر مضحکہ خیز ہے کہ ایپل اتنا قابل نہیں کہ وہ اپنا اے آئی بنا سکے، پھر بھی کسی نہ کسی طرح یہ یقینی بنانے کے قابل ہے کہ اوپن اے آئی آپ کی سیکیورٹی اور رازداری کی حفاظت کرے گا!'

قبل ازیں ایپل نے اپنی ایپس اور آپریٹنگ پلیٹ فارمز میں متعدد اے آئی خصوصیات اور چیٹ جی پی ٹی ٹیکنالوجی کو اپنے آلات پر لانے کے لیے اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا تھا۔

ایپل نے طویل انتظار کے بعد پیر کو مصنوعی ذہانت کی جانب قدم بڑھانے کا اعلان کیا جس میں اس کے وائس اسسٹنٹ سری کی اپ ڈیٹ بھی شامل تھی۔

اس اپ ڈیٹ کے حصے کے طور پر سری اب اوپن اے آئی کے مشہور چیٹ جی پی ٹی کے چیٹ بوٹ میں ٹیپ کر سکتی ہے۔

ایپل نے کہا کہ صارفین سے ان کے سوالات چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت طلب کی جائے گی اور ان کی درخواستوں اور معلومات کو لاگ ان نہیں کیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو ایپل نے بتایا کہ کمپنی اپنا اے آئی استعمال کر رہی ہے اور اوپن اے آئی کے ساتھ اس کا انضمام ایک آپشنل خصوصیت ہے۔

تازہ ترین