وائرل اسٹوریز

ثانیہ مرزا نے اپنے سابقہ سسرالیوں کو 'جاہل' کہہ دیا؟

یہ کن جاہلوں میں شادی کرلی ہے میں نے، ثانیہ مرزا

Web Desk

ثانیہ مرزا نے اپنے سابقہ سسرالیوں کو 'جاہل' کہہ دیا؟

یہ کن جاہلوں میں شادی کرلی ہے میں نے، ثانیہ مرزا

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے کامیڈین کپل شرما کے شو میں ایک ایکٹ کرتے ہوئے سسرال کے حوالے سے کہے گئے الفاظ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ثانیہ مرزا او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کیلئے بننے والے ' دا گریٹ انڈین کپل شرما شو' میں بطور مہمان مدعو تھیں جس کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا کپل شرما کے ساتھ ساس بہو کا ایکٹ پلے کرتی دکھیں جس میں وہ اپنے سرخ مغربی طرز کے لباس پر سر سے دوپٹہ اوڑھی دکھیں اور ہاتھ میں چائے کی ٹرے پکڑی نظر آئیں۔

اس دوران ثانیہ کی ساس کا کردار نبھاتے ہوئے کپل شرما نے کہا کہ 'چائے نہیں لائی کمبخت؟' 

اس پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ ' یہ کن جاہلوں میں میں نے شادی کرلی ہے'۔ اس جملے کو کہتے ہوئے ثانیہ مرزا تو ہنستی نظر آئیں ہی لیکن ساتھ ساتھ سننے والے بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

ثانیہ مرزا کی سابقہ سسرال والوں پر تنقید؟
ثانیہ مرزا کی سابقہ سسرال والوں پر تنقید؟

اس کے بعد کپل شرما نے ثانیہ کی جانب سے پیش کی گئی چائے کو پی کر اس کو اتھوکتے ہوئے کہا کہ ' یہ چائے ہے کہ زہر؟' جس پر ثانیہ مرزا نے بے ساختہ کہا کہ 'میں نے چائے ہی بنائی تھی آپ کے منہ کو لگ کر زہر ہوگئی'۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہیں صارفین اسے شعیب ملک کے گھر والوں کیلئے ثانیہ کی جانب سے تنقیدی وار قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین