حرا مانی نے خود کو 'پیسوں کا لالچی' قرار دے دیا
حرا مانی نے نعمان اعجاز کو بھی چونکا دیا
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹرویو کے دوران خود کو پیسوں کا لالچی قرار دے کر سب کو حیران کردیا۔
حرا مانی نے شوبز کی دنیا میں قدم ہوسٹنگ سے رکھا جس کے بعد انہوں نے ڈراما ’پریت نہ کریو کوئی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر بے حد متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز پر کبھی تعریف تو کبھی تنقید پاتی رہتی ہیں۔
حرا مانی اکثر و بیشتر اپنے انٹرویوز میں کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ دیتی ہیں جو سوشل میڈیا پر لازمی کوئی نہ کوئی نئی بحث چھیڑ دیتی ہے۔
حرا مانی کی ایک ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں کہی گئی بات سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹی نظر آرہی ہے جس میں وہ اپنے حوالے سے انکشاف کرتی نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں حرا مانی ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے پر موقف دیتی نظر آئیں اور اسی دوران انہوں نے کہا کہ ’اُن سے پیسوں کی لالچ والا کردار ادا نہیں ہو پاتا'۔
حرا مانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'جبکہ ہاں حقیقت میں ان میں پیسوں کی لالچ ہے، بس ٹی وی پر یہ کردار نہیں کرسکتیں۔‘
حرا مانی کی صاف گوئی پر شو کے میزبان نعمان اعجاز ان کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے اور کہا کہ 'یہ بھی بڑی بات ہے کہ آپ نے اس بات کو قبول کیا کہ پیسوں کی لالچ ہے'۔