انفوٹینمنٹ

فلم ’باجی‘ کے ڈائریکٹر کا اداکارہ میرا کے کام پر تبصرہ وائرل

وہ انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں

Web Desk

فلم ’باجی‘ کے ڈائریکٹر کا اداکارہ میرا کے کام پر تبصرہ وائرل

وہ انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لالی وڈ کی معروف اداکارہ میرا اپنے دلچسپ بیانات اور انگریزی بولنے کے انداز کے ذریعے لوگوں کو باتیں کرنے کا مواقع فراہم کرتی رہتی ہیں۔ 

میرا جی کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ ان کی آخری فلم ’باجی‘ تھی جو 2019 میں ریلیز ہوئی۔ ’باجی‘ کی ریلیز کے 5 سال بعد اب اس فلم کے ڈائریکٹر ثاقب ملک نے بھی میرا کے بارے نئے انکشافات کرکے سب کو حیران اور پریشان کردیا ہے۔

حال ہی میں ثاقب ملک ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ انہوں نے فلم ’باجی‘ میں میرا کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا کے ساتھ کام کرنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔

ثاقب ملک کا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری کے دوران میرا کے بارے میں بہت سی کہانیاں گھڑی اور افواہیں پھیلائی گئیں، لوگ میرا کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کر رہے تھے لیکن ان سب کے باوجود فلم کامیابی سے نہ صرف مکمل بلکہ ہٹ بھی ہوئی۔

ثاقب ملک نے میرا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں میرا کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔‘

ثاقب ملک نے کہا کہ میرا کا چہرہ ایکسپریسو ہے جو بہت کچھ بیان کرتا ہے، آپ کو اس کے چہرے کے ساتھ زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کا چہرہ ہزار کہانیاں بیان کرتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ میرا فلم کے سیٹ پر بھرپور انرجی کے ساتھ آتی ہیں لیکن ان میں ایک خامی ہے کہ وہ آسانی سے دوسروں کو باتوں میں آجاتی ہیں اور ان پر اعتماد کرلیتی ہیں۔

ڈائریکٹر ثاقب ملک کا کہنا تھا کہ میرا توہم پرست بھی ہیں، وہ سنی سنائی باتوں کو اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود کسی سے بھی پوچھیں تو سامنے آئے گا کہ ’باجی‘ کے ذریعے میرا کو جتنی پذیرائی ملی وہ حیرت انگیز ہے۔

ثاقب ملک نے کہاکہ  ’یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے، میں میرا کی شاندار اداکاری پر ان کا اور اپنی سخت محنت پر اپنا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

تازہ ترین