اسکینڈلز

فیروز خان کی 'ایف کے اسرائیل' لکھی 'کار نمبر پلیٹ' شدید تنازع کا شکار

'ایف کے اسرائیل'، فیروز خان کی نمبر پلیٹ تنازع کا شکار ہوگئی

Web Desk

فیروز خان کی 'ایف کے اسرائیل' لکھی 'کار نمبر پلیٹ' شدید تنازع کا شکار

'ایف کے اسرائیل'، فیروز خان کی نمبر پلیٹ تنازع کا شکار ہوگئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی اداکار فیروز خان کی کار کی نمبر پلیٹ پر لکھا 'ایف کے اسرائیل' سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرگیا۔

شوبز انڈسٹری میں اپنی ازدواجی زندگی اور لو لائف کے سبب تنازعات کا شکار بننے والے اداکار فیروز خان ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

دوسری شادی سے میڈیا لائم لائٹ چرانے کے بعد اب فیروز خان اپنی کار کی نمبر پلیٹ کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں فیروز خان بی ایم ڈیبلیو کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے نظر آئے جبکہ ایک نامعلوم شخص ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دکھا۔

فیروز خان اس ویڈیو میں اپنے فینز کی جانب سے پکارے جانے پر انہیں دیکھ کر مسکراتے اور ہاتھ کے اشارے سے 'ہائے' کہتے دکھے۔

ویڈیو میں فیروز خان کی کار سامنے سے گزر جانے کے بعد ویڈیو بنانے والے نے کار کی نمبر پلیٹ پر زوم کیا جس پر معمولی نمبر کے بجائے کچھ منفرد لکھا نظر آیا۔

فیروز خان کی کار کی نمبر پلیٹ پر 'ایف کے اسرائیل' لکھا ہوا تھا جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تین مختلف گروہ میں بٹ گئے۔

جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین کو یہ نمبر پلیٹ اسرائیل کے خلاف انگریزی میں گالی سمجھ کر فیروز خان کی تعریف کرتے دکھے تو بعض 'ایف کے' کو فیروز خان کی شارٹ فارم سمجھ کر اداکار کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر غصے کا شکار نظر آئے۔

ان دو موقف کے درمیان ایک اور گروہ نظر آیا جو اسرائیل کے لفظ کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر برہم ہے۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ 'پاکستانی عوام کو سچ میں تعلیم کی ضرورت ہے، اسرائیل حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے حضرت یعقوب علیہ السلام کا عبرانی زبان میں 'اسرائیل' نام ہے'۔

یاد رہے کہ فیروز خان سیونتھ اسکائے کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے دوسرے اور تیسرے سیزن میں اقراء عزیز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے، 2018 میں فیروز خان نے ’خانی‘ میں ثناء جاوید کے ساتھ کام کیا اور یہ دونوں ڈرامے فیروز خان کی پہچان بھی بن گئے۔

تازہ ترین