پاک بھارت میچ چھوڑ کر جانے والے یووراج کو کس نے روکا؟
یووراج سنگھ نے میچ میں 40 رنز رہ جانے پر مبارکباد بھی دے دی تھی۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ تو اتوار کو کھیلا گیا تھا لیکن اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست کی بازگشت اب تک سنائی دے رہی ہے۔
اس میچ کی پہلی اننگز میں ٹاس جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کر کے بھارتی بیٹرز کو 119 رنز تک محدود رکھا۔
تاہم اس آسان ہدف کے تعاقب میں بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے سبب نتیجہ پاکستان کی شکست کی صورت میں نکلا۔
بولرز کی شاندار کارکردگی کے سبب جہاں پاکستانیوں کو جیت کی امید ہو چلی تھی وہیں بھارتی شائقین کو لگا کہ آج کا میچ ان کے ہاتھ نکل چکا ہے۔
ان شائقین میں سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ بھی شامل ہیں جو آدھے میچ میں پاکستان کی جیت کو یقینی سمجھ بیٹھے اور میچ چھوڑ کر جانے لگے تاہم پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انہیں روک لیا۔
انسٹاگرام اسٹوری پر شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دونوں کرکٹرز کو میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی منہ لٹکائے کھڑے کھڑکی سے باہر دیکھ رہے ہیں کہ یووراج سنگھ ان کے پاس آ کر اداسی کا سبب پوچھتے ہیں۔
جس پر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ 'میرا اداس ہونا بنتا ہےکہ نہیں بنتا، یہ میچ ہارنے والا تھا کیا؟'
اس پر یووراج سنگھ نے کہا کہ 'میچ ہارنے والا تو نہیں لیکن آپ کو پتا ہے (گیم میں) ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں'۔
ویڈیو میں شاہد آفریدی نے 'بتایا کہ جب میچ میں 40 رنز کا ہدف رہ گیا تھا تو یووراج نے مجھے کہا کہ لالا مبارک ہو میں جارہا ہوں، میں میچ نہیں دیکھ رہا'۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے آفریدی نے بتایا کہ 'میں نے کہا یووراج اس پچ پر 40 رنز بہت ہیں، اتنی جلدی مبارکباد نہ دو مجھےٗ۔
جس پر یووراج نے کہا کہ 'وہ اصل میں میں نے کہا تو تھا کہ پاکستان میچ جیت گیا لیکن مجھے اپنے بولرز پر بھی بھروسہ تھا کہ ہم یہاں سے بھی میچ جیت سکتے ہیں'۔
یووراج نے مزید کہا کہ 'لیکن ہار جیت چلتی رہتی ہے، اہم بات یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پیار بنا رہے جس کی تائید میں شاہد آفریدی نے کہا کہ 'انشا اللہ'۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی