انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان بھی 'ہیرامنڈی' کی 'عالم زیب' بن گئیں

ماہرہ خان کی 'ہیرامنڈی' کے مشہور گیت پر قاتلانہ ادائیں

Web Desk

ماہرہ خان بھی 'ہیرامنڈی' کی 'عالم زیب' بن گئیں

ماہرہ خان کی 'ہیرامنڈی' کے مشہور گیت پر قاتلانہ ادائیں

ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی
ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار‘ کے مشہور گیت 'ایک بار دیکھ لیجیے' پر قاتلانہ ادائیں دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

'ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازا' بھارتی معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ہے جس کو تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا رہا۔

جہاں ہر جانب اس ویب سیریز کے مہنگے سیٹ اور اداکاراؤں کے زیورات اور ملبوسات چرچوں میں ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ہیرامنڈی میں بھارتی اداکاراؤں کے لُک بھی نقل ہوتا نظر آرہا ہے۔

نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی سوشل میڈیا انفولئنسرز اور اداکارائیں خاص انداز میں سج سنور کر ویب سیریز کے گیت کے ساتھ رِیلز اور تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں وہ دلکش سفید پشواس پہنی نظر آئیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ ’ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار‘ کے گیت ’ایک بار دیکھ لیجیے‘  سنا جاسکتا ہے اور ماہرہ خان ایک باغیچے میں ٹہلتی اور پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اس ویڈیو میں پاکستانی کلاتھنگ برانڈ 'اقبال حسین' کا جوڑا پہن رکھا ہے جو ان کے حسن میں مزید چار چاند لگا رہا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ماہرہ خان نے اس حسین پشواس کے ساتھ کانوں میں بڑے بندے پہنے اور حسین دوپٹے کو نہایت خوبصورتی سے اوڑھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کے اس لُک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور مداح سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز میں 'عالم زیب' کا کردار ماہرہ خان کو ادا کرتے ہوئے تصور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین