ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
کینیڈا نے پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ’اے‘ کے میچ کیلئے پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو بیٹنگ کی دعوت دی، کینیڈا نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔
107 رنز کا ہدف پاکستان نے 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پہلی اننگز
کینیڈا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون جانسن اور نونیت دھلیوال نے کیا، پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 20 کے مجموعی اسکور پر نونیت دہلیوال 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
نونیت دھلیوال 7 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، بعدازاں پرگت سنگھ 6 گیندوں پر 2 رنز بناکر چلتے بنے، نکولس کِرٹن 6 گیندوں پر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شریاس مووا نے 9 گیندوں پر 2 رنز بنائے، رویندرپال سنگھ 2 گیندوں پر صفر رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ایرون جانسن 44 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
87 رنز کے مجموعی اسکور پر کینیڈا نے 7ویں وکٹ گنوادی جب کپتان سعد بن ظفر 21 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کینیڈا نے اس کے بعد مزید تو کوئی وکٹ نہیں گنوائی لیکن مقررہ 20 اوورز میں صرف 106 رنز بناسکی، کلیم ثنا 14 گیندوں پر 13 رنز اور ڈیلن ہیلیگر 11 گیندوں پر 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز
107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں بابر اعظم نے 33 گیندوں پر 33 رنز بنائے، صائم ایوب نے 6 رنز، فخر زمان نے 4 اور عثمان خان نے 2 رنز اسکور کیے۔
کینیڈا کی جانب سے ڈیلن ہیلیگر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیریمی گورڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان ، فخرزمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد عامر، صائم ایوب۔
کینیڈین اسکواڈ
سعد بن ظفر (کپتان)، ایرون جانسن، نونیت دھلیوال، پرگت سنگھ، نکولس کِرٹن، شریاس مووا، رویندرپال سنگھ، ڈیلن ہیلیگر، کلیم ثنا، جنید صدیقی، جیریمی گورڈن
ٹاس
کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کینیڈین کپتان سعد بن ظفر کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ 'میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے'۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ 'ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، آج ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے'۔
کینیڈا کے کپتان کا کہنا تھا کہ 'ہم اچھا ہدف دیں گے اور اس کا دفاع بھی کریں گے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم جانتے ہیں پاکستان پر بہت دباؤ ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے'۔
فتح ناگزیر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے آج اپنا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلا ہے۔
ایونٹ میں ’اِن' رہنے کے لیے پاکستان کو کینیڈا کے بعد نے صرف آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہے بلکہ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف میچ میں شکست بھی لازمی ہے۔
دوسری جانب اگر امریکا مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہی اختتام پذیر ہو جائے گا۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں