فلم / ٹی وی

مرزا پور سیزن 3 کی ریلیز ڈیٹ کا بالآخر اعلان کردیا گیا

ریلیز کی تاریخ کے ساتھ آفیشل ٹیزر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Web Desk

مرزا پور سیزن 3 کی ریلیز ڈیٹ کا بالآخر اعلان کردیا گیا

ریلیز کی تاریخ کے ساتھ آفیشل ٹیزر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارت کی مقبول ترین ویب سیریز 'مرزا پور' کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ بالآخر سامنے آگئی۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم 'ایمیزون پرائم ویڈیو' کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کے مطابق مرزاپور کا تیسرا سیزن 5 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

شائقین کو 'مرزاپور' کے تیسرے سیزن کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار تھا، 'ایمیزون پرائم ویڈیو' کی جانب سے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے شائقین کے صبر کا امتحان لینے کے لیے ویڈیوز اور میمز شیئر کی جارہی تھیں۔

حال ہی میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں پنکج ترپاٹھی (جنہوں نے مرزاپور میں قالین بھیا کا کردار ادا کیا) نے انکشاف کیا کہ شائقین کو تیسرے سیزن کے لیے اب زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آج 'ایمیزون پرائم ویڈیو' کی جانب سے تازہ پوسٹ میں تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ کے علاوہ ایک ٹیزر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

ٹیزر میں سیزن 3 کی جھلکیوں کے ساتھ بیک گراؤنڈ وائس اوور میں جنگل کی کہانی سنا کر نئے سیزن کی کہانی کے حوالے سے مبہم اشارے دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ویب سیریز ’مرزا پور‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کو شائقین کی جانب سے اس قدر پسند کیا گیا تھا کہ اس کے دوسرے سیزن کیلئے سب نے بے صبری سے انتظار کیا تھا، 2020 میں اس کی دوسرے سیزن کی ریلیز کے بعد شائقین کو تیسری سیزن کا شدت سے انتظار تھا۔

سیریز کی مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ سوشل میڈیا پر اس کے میمز اور ڈائیلاگز آج بھی صارفین کے سب سے پسندیدہ ہیں۔

قبل ازیں ’مرزاپور‘ کے تیسرے سیزن سے متعلق یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یہ جون میں ریلیز کیا جائیگا لیکن اب تازہ اعلان سے یہ واضح ہوگیا کہ مداح 5 جولائی سے تیسرا سیزن دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین