ٹیکنالوجی

حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔

Web Desk

حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔

کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا، فوٹو بشکریہ گوگل
کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا، فوٹو بشکریہ گوگل

 وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے منظوری کے بعد عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 17 جون بروز پیر سے 19 جون بروز بدھ تک عید قربان کی تعطیلات ہوں گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے 17 سے 19 جون تک عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں بند رہیں گے۔

واضح رہے چند روز سے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار عید الاضحیٰ پر طویل تعطیلات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

تازہ ترین