ویڈیو،ہانیہ عامر اور زاویار کا حسین ’برائیڈل فوٹوشوٹ‘ وائرل
زاویار نعمان اور ہانیہ عامر دلہا دلہن بن گئے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار نعمان اعجاز کے برائیڈل فوٹو شوٹ میں نظر آنے والی جادوئی کیمسٹری نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈراما ’مجھے یار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈراما دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔
اس آن اسکرین جوڑی کو ڈرامے کے اختتام کے بعد عام زندگی میں بھی متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا اور مداحوں کو یہ جوڑی آف اسکرین بھی بھا گئی۔
ویڈنگ فوٹوگرافی پیج ماہا وجاہت کی جانب سے چند روز قبل ایک فوٹو شوٹ کی تصویر جاری کی گئی جس میں دلہا اور دلہن کی شکل چھپائی ہوئی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کو اندازہ لگانے کو کہا گیا کہ بتائیں کہ یہ کون ہیں۔
بعدازاں ماہا وجاہت نے پہلے چند ٹیزرز شیئر کرنے کے بعد راز پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنادیں جن میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سفید عروسی جوڑوں میں ملبوس ایک دوسرے کی آنکھوں میں گم نظر آئے۔
ہانیہ عامر کی حسین سفید پشواس پر سنہرے گوٹے اور ستاروں کا دلکش کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیٹ کے دوپٹے پر کرن لگی ہوئی ہے جو ہانیہ عامر کے حسن میں اضافہ کرتی دکھ رہی ہے۔
کلاتھنگ برانڈ 'ماہا وجاہت' کے 'دیارِ عشق' نامی برائیڈل کلیکشن کیلئے کروائے گئے اس برائیڈل فوٹوشوٹ میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تو کہیں دونوں پر پھولوں کی برسات ہوتی دکھی۔
مداحوں کو سب سے زیادہ پسند ’آرسی مصحف‘ کی رسم آئی جس میں دونوں آنکھوں میں محبت لیے ایک آئینے میں ایک دوسرے کو تکتے نظر آئے۔
ماہا وجاہت کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین تعریف کی برسات کرتے دکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ دونوں کی کیمسٹری اس برانڈ فوٹو شوٹ کو حقیقی شادی کا شوٹ ماننے پر مجبور کر رہی ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ یہ تو مجھے اصلی شادی لگ رہی ہے، دیکھ لینا بعد میں پتا چلا جائیگا‘۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف