پاکستان

کراچی میں مویشی بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہے

قربانی کیلئے خریدی گئی زخمی گائے کو ذبح کردیا گیا۔

Web Desk

کراچی میں مویشی بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہے

قربانی کیلئے خریدی گئی زخمی گائے کو ذبح کردیا گیا۔

کراچی میں مویشی بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہے

کراچی میں ڈکیتیوں کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں جن میں روزانہ کسی نہ کسی علاقے میں شہری اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہوجاتے ہیں۔

لیکن ڈکیتیوں کا سلسلہ اب انسانوں تک محدود نہیں رہا بلکہ عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی بھی ڈکیتوں کا شکار بننے لگے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی کے مطابق سعیدآباد گلشن غازی موڑ پر دو مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی۔

 ڈکیتوں کی فائرنگ سے آفتاب نامی شہری اور گلی میں باندھا گیا قربانی کا جانور بھی زخمی ہوا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ فائرنگ سے زخمی قربانی کیلئے لائی گئی گائے کو ذبح کردیا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ اسی دوران تھانہ سعیدآباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد حذیفہ نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا سہیل نامی ساتھی فرار ہو گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ قوی امکانات ہیں فرار ملزم زخمی ہوا ہے اور گرفتار ملزم سے نائن ایم ایم پستول برآمد کیا گیا۔

بکروں سے بھرا ٹرک لُٹ گیا:

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان بکروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہو گئے، جس میں 30 بکرے تھے۔

بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدرآباد سے گلستان جوہر منتقل کیے جارہے تھے کہ 2 ملزمان ڈرائیور کو اتار کر ٹرک لے گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین