فلم / ٹی وی

کیا تیرے بن سیزن 2 منسوخ کردیا گیا ہے؟

پاکستانی ڈراموں کی اپ ڈیٹس کی ایک پوسٹ سے بحث چھڑ گئی

Web Desk

کیا تیرے بن سیزن 2 منسوخ کردیا گیا ہے؟

پاکستانی ڈراموں کی اپ ڈیٹس کی ایک پوسٹ سے بحث چھڑ گئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ڈراما سیریل ‘تیرے بن‘ کے مداح سیزن 2 کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

وہاج علی، مایا علی کے ساتھ اپنے آنے والے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ یمنیٰ زیدی کا ‘جینٹل مین‘ پہلے ہی گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہو رہا ہے اور وہ اسامہ خان کے ساتھ ہم ٹی وی ڈرامہ سیریل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان تمام خبروں نے شائقین کو تیرے بن کے سیزن 2 کے بارے میں تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہت سے لوگ فکر مند ہیں کہ آیا شو کا سیزن 2 منسوخ کردیا گیا ہے۔ 

پاکستانی ڈراموں کی اپ ڈیٹس نے اس حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر بحث چھڑ گئی اور تیرے بن سیزن 2 کے بارے میں بات شروع ہوگئی۔

تیرے بن کے مداحوں کا خیال تھا کہ سیزن 2 آئندہ سال 2025 میں آئے گا کیونکہ یمنیٰ زیدی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال تیرے بن سیزن 2 کی شوٹنگ کریں گی۔ کچھ مداحوں نے کہا کہ اسے منسوخ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ پروڈیوسرز نے اس کے بارے میں باضابطہ اعلان کیا ہے۔

اس ڈرامے کو  بے مثال کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ جیو ٹیلی ویژن کی پیشکش تھی، جسے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ ڈرامے کی ہدایتکاری سراج الحق نے کی تھی اور اسے نوران مخدوم نے لکھا تھا۔ اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی اس گرینڈ شو کے پروڈیوسر تھے۔

تیرے بن نے پاکستانی شوز کی مقبولیت اور ریٹنگ کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ اس ڈرامے کو اب تک یوٹیوب پر 3 ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

دسمبر 2024 میں ،تیرے بن کی ٹیم نے وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی تصاویر کے ساتھ ڈرامے کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان کیا۔

تازہ ترین