فیشن

جادوئی کیمسٹری، ہانیہ اور زاویار نے مایوں کے رنگ بکھیر دیے

ہانیہ عامر اور زاویار کی جوڑی کے ہر سو چرچے

Web Desk

جادوئی کیمسٹری، ہانیہ اور زاویار نے مایوں کے رنگ بکھیر دیے

ہانیہ عامر اور زاویار کی جوڑی کے ہر سو چرچے

مایوں کے رنگ میں رنگ ہانیہ عامر اور زاویار نعمان سب کی توجہ کا مرکز بن گئے
مایوں کے رنگ میں رنگ ہانیہ عامر اور زاویار نعمان سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار زاویار نعمان اعجاز کے برائیڈل فوٹو شوٹ ک نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مایوں کے رنگ بکھیر دیے۔

ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز کی جوڑی کے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں جس کی وجہ ایک ویڈنگ فوٹو گرافی پیج پر شیئر ہونے والا فوٹوشوٹ ہے۔

ویڈنگ فوٹوگرافی پیج ‘ماہا وجاہت‘ کی جانب سے چند روز قبل ایک فوٹو شوٹ کی تصویر جاری کی گئی جس میں دلہا اور دلہن کی شکل چھپائی ہوئی تھی لیکن مداحوں کو دلہے کی شکل زاویار نعمان جیسی معلوم ہوئی۔

بعدازاں ماہا وجاہت نے اس فوٹوشوٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنادیں جن میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سفید عروسی جوڑوں میں ملبوس ایک دوسرے کی آنکھوں میں گم نظر آئے۔

ہانیہ عامر اور زاویار کے برائیڈل فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی تہلکہ مچادیا اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو سپر ہٹ قرار دے دیا گیا۔

جہاں اس جوڑی کے مداح ان تصاویر کے سحر سے ہی نہیں نکل پائے تھے وہیں ماہا وجاہت نے ’مایوں‘ کی مناسبت سے تیار ہوئے ہانیہ عامر اور زاویار کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

ویڈیو ہانیہ اور زاویار زرد دلکش جوڑے پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو رنگ لگاتے نظر آرہے ہیں۔

جہاں ہانیہ عامر ستاروں ٹکی زرد پشواس پہنی نظر آئیں وہیں زاویار نے بھی میچنگ زرد کُرتے کے ساتھ سفید ٹراؤزر پہنا اور دونوں نے اس برائیڈل فوٹوشوٹ کو اپنی جادوئی کیمسٹری سے حسین بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ برائیڈل فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی یہ جوڑی سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ رہی ہے۔

تازہ ترین