وائرل اسٹوریز

گتھیکا تیواری نے فیروز خان کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کردی

کسی کو پہچاننے کے لیے ایک نظر ہی کافی ہوتی ہے

Web Desk

گتھیکا تیواری نے فیروز خان کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کردی

کسی کو پہچاننے کے لیے ایک نظر ہی کافی ہوتی ہے

تامل اور ہندی فلموں کی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری نے پاکستانی اداکار فیروز خان کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں کی تردید کردی۔

سال 2024 کا آغاز اداکار فیروز خان اور ہندی فلموں کی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے افئیرز کی خبروں کے ساتھ ہوا جس کی وجہ فیروز خان کا اداکارہ کیساتھ انسٹاگرام پر تصویر جاری کرنا تھا۔

نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ سے سامنے آنے والی جھلکیوں میں فیروز خان اور گتھیکا تیواری کو ایک دوسرے کے ہمراہ دیکھا گیا اور اسی دن کے بعد سے اس جوڑے کے درمیان افئیر کی افواہیں سرگرم ہوگئیں۔

سونے پَر سُہاگا فیروز کے ساتھ افیئر کی خبروں کے دوران گتھیکا کی جانب سے جاری کی گئیں نماز پڑھنے والی تصاویر ان کے اسلام کی جانب راغب ہونے کی خبروں کو مزید ہوا دے گئیں۔

جبکہ یکے بعد دیگرے دونوں فنکاروں کا ایک دوسرے کی پوسٹ پر تبصرہ کرنا سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا اور صرف یہی نہیں بلکہ گتھیکا تیواری کے انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ 'فالوئنگ لسٹ' میں شامل تھا اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ فیروز خان ہی تھے جس کے بعد شائقین مزید شک میں گھرِ گئے۔

ان تمام افواہوں کے بعد اداکار فیروز خان کی گتھیکا تیواری  کی علاوہ  دعا نامی لڑکی سے اچانک دوسری شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں جس نے مداحوں کو دنگ کردیا۔

حال ہی میں فیروز خان کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر گتھیکا تیواری نے اپنے ایک انٹرویو میں لب کشائی کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں اداکارہ نے  فیروز خان کیساتھ تعلقات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کی تردیدکردی۔

اداکارہ نے فیروز خان کو ایک سچا اور ایماندار دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ،’فیروز خان ایک اچھے انسان ہیں’۔

فیروز نام کی خوبیوں اور مطلب بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’فیروز نام ہی احترام ، عبادت، صبر اور محبت کا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے فیروز خان سے بہت کچھ سیکھا ہے، میرے نزدیک فیروز ایک ایماندار اور رحم دل انسان ہیں’۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد فیروز خان بھی انکی تعریف کیے بنا خود کو نہ روک سکے، تبصرہ کرتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ،’سچ کہوں تو کسی کو پہچاننے کے لیے ایک نظر ہی  کافی ہوتی ہے اور مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ آپ خود ایک خوبصورت انسان ہیں۔’

یاد رہے کہ اداکار فیروز خان حال ہی میں دعا نامی لڑکی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین