فلم / ٹی وی

'استری 2' کا ٹیزر ، خوشخبری کیساتھ ایک بُری خبر

اس خبر سے فلم بینوں میں مایوسی پھیل گئی

Web Desk

'استری 2' کا ٹیزر ، خوشخبری کیساتھ ایک بُری خبر

اس خبر سے فلم بینوں میں مایوسی پھیل گئی

فلم ’استری 2’ کا ٹیزر اس ہفتے ریلیز کیا جائے گا، بھارتی میڈیا
فلم ’استری 2’ کا ٹیزر اس ہفتے ریلیز کیا جائے گا، بھارتی میڈیا

بالی وڈ  اداکارہ شردھا کپور کی نئی ٹائم ٹریول فلم ’استری 2’  کا ٹیرز ریلیز ہونے کی خبر کے ساتھ  ایک بری خبر نے مداحوں کو مایوس کردیا۔

چند ماہ قبل  بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بلاک بسٹر فلم ’استری ’  کا سیکوئل ’استری 2 ’ رواں سال اگست 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

تاہم بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسانوی کہانی پر مبنی فلم ’استری 2’ کا ٹیزر  اس ہفتے ریلیز کیا جائے گا لیکن ذرا ٹہہریے اس ٹیزر کو انٹرنیٹ صارفین نہیں دیکھ سکیں گے۔

فلمساز دنیش وجن اور میڈاک پروڈکشنز 14 جون کو استری 2 کے لیے انتہائی منتظر ٹیزر ریلیز کریں گے۔ تاہم پرومو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق اس ٹائم ٹریول ہارر کامیڈی فلم کا ٹیزرسوشل میڈیا کے بجائے سب سے پہلے براہ راست سینما گھروں میں اسکرین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔جبکہ ابھے ورما، شروری واگھ اور مونا سنگھ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

علاوہ ازیں استری 2 کی  ایکشن سے بھرپور مرکزی جوڑی میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین