فلم / ٹی وی

پربھاس اور کریتی سنن کی میگا بجٹ فلم ’’آدی پرش‘‘

Web Desk

پربھاس اور کریتی سنن کی میگا بجٹ فلم ’’آدی پرش‘‘

پربھاس اور کریتی سنن کی میگا بجٹ فلم ’’آدی پرش‘‘

بھارتی سپر اسٹار پربھاس اور  معروف اداکارہ کریتی سنن کی میگا بجٹ فلم ’آدی پرش‘ کا ٹریلر  جاری کردیا گیا۔ 

فلم میں کریتی سانن نے جانکی کا کردار جبکہ پرابھاس نے راگھو کا کردار ادا کیا ہے اور یہ فلم ہندوؤں کی مذہبی کہانی ’راماین‘ پر بنائی گئی ہے جس میں بھارتی اداکار سیف علی خان ویلن ’راون‘ کا کردار نبھاتے دکھے گیں۔

اس فلم میں ’لکشمن‘ کا کردار بھارتی فلم ’پیار کا پنچنامہ‘ اور ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سنی سنگھ نبھائیں گے۔

فلم کو سات سو کروڑ انڈین روپے کی خطیر رقم سے بنایا گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں 16 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

حال ہی میں اس فلم کا پہلا گانا ’جے شری رام‘ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کو بھارتی عوام میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اس گانے کے متعلق فلم کے مرکزی کردار پرابھاس نے اپنے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ شیئر کی اور فلم کا بے صبری سے انتظار کرنے والوں کے لیے گانے کی یوٹیوب لنک بھی دیا۔

فلم ’آدی پرش‘ کے ٹریلر کے آفیشل ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر فلم کا ٹریلر لیک ہوگیا تھا جسکو ایک خصوصی اسکریننگ والی تقریب سے چُرایا گیا تھا۔

اس فلم کے مداحوں کیلئے حیدرآباد کے سینما میں ایک خاص اسکریننگ ہوئی تھی اور اداکار پربھاس نے بھی اس میں شرکت کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ انجوائے کیا۔