ہم نے ورلڈکپ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، نسیم شاہ
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں ، ہمیں ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم کو تسلیم کرنا چاہیے کہ ورلڈکپ میں بطور ٹیم ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔
نسیم شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں ۔ البتہ ورلڈ کپ کی مشکل پچز پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں ، ہمیں ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے، کپتان بابر اعظم سے گلہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کے لیے کیوں نہیں بھیجا، ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی شارٹ نہیں لگتا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ بات ہورہی کہ فلوریڈا میں بارش ہے، ہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں ، میچ ہو اور ہم اچھے مارجن سے جیتیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے شہر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آپس میں ٹکرائے اور بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
نسیم شاہ نے باؤلنگ میں کمال دکھاتے ہوئے 3 مشکل وکٹس حاصل کیں اور جب بلّے بازوں کے بلّے نہ چلے تو نسیم شاہ نویں نمبر پر میدان میں اترے اور آخری اوور میں نسیم شاہ نے 2 چوکے لگائے لیکن وہ بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے اور پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی۔
جہاں بھارتی ٹیم فتح کا جشن مناتی نظر آئی وہیں نسیم شاہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پویلین لوٹتے نظر آئے اور اسی دوران وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے