ٹیکنالوجی

فائر وال سے حکومت سوشل کو میڈیا کنٹرول کرنا چاہتی ہے

فائر وال کیا ہے؟

Web Desk

فائر وال سے حکومت سوشل کو میڈیا کنٹرول کرنا چاہتی ہے

فائر وال کیا ہے؟

فائر وال کیا ہے، فوٹو بشکریہ گوگل
فائر وال کیا ہے، فوٹو بشکریہ گوگل

پاکستان میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی سطح پر ایک فائر وال انسٹال کرنے کے منصوبے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے حکومت قومی سطح پر ایک فائر وال نصب کرنے جا رہی ہے جس کے ذریعے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک، ایکس (سابق ٹوئٹر) یو ٹیوب اور دیگر سائٹس کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

اس فائر وال کی مدد سے ’ریاست مخالف پروپیگنڈا‘ کرنے والے اکاؤنٹس کے انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) ایڈریسز فوری طور پر حکومت کو دست یاب ہوں گے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

العربیہ کے مطابق فائر وال کا یہ نظام چین سے لیا گیا ہے۔ اس کے لیے کتنی ادائیگی کی گئی ہے اور یہ کس طرح کام کرے گا؟ اس بارے میں فی الحال معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

فائر وال کیا ہے؟

فائر وال سسٹم بنیادی طور پر انٹرنیٹ گیٹ ویز پر لگایا جاتا ہے جہاں سے انٹرنیٹ اپ لنک اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ ٹریفک کو فلٹر کرنا ہوتا ہے۔

اس فائر وال کی مدد سے ناپسندیدہ ویب سائٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مخصوص مواد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ایسے کسی بھی مواد کو فائر وال کی مدد سے بلاک کیا جاسکتا ہے۔

اس نظام کی مدد سے کسی مواد کے ماخذ (اوریجن) یعنی جہاں سے اس کا آغاز ہوا ہو، اس بارے میں بھی فوری مدد مل سکتی ہے اور آئی پی ایڈریس سامنے آنے کے بعد مواد کو بنانے والے کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ پر فائر وال نصب کیے جانے سے بھی کچھ خاص فوائد حاصل نہیں ہو سکتے۔ اس وقت چین میں انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کئی فائر وال نصب کیے گئے ہیں لیکن ان سے بچنے کے لیے صارفین مختلف ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کے بقول اگرچہ حکومت کی طرف سے مختلف وی پی این بند کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بعض وی پی این استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں انٹرنیٹ پر پابندیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں اور حکومت کسی بھی موقع پر ملک بھر میں انٹرنیٹ تک صارفین کی رسائی کو بند کرتی آئی ہے۔ خاص طور پر موبائل فون کمپنیز کے ڈیٹا کو بند کرنا ایک عام سے بات بن چکی ہے۔

تازہ ترین