ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی
ویسٹ انڈیز نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 150 رنز کا ہدف دے دیا۔
پہلی اننگز
نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرفین رودرفورٹ 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نکولاس پوران 17، عقیل حسین 15، آندرے رسل 14 اور روماریو شیفرڈ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی نے 2، لوکی فرگیوسن نے 2 جبکہ جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز
ویسٹ انڈیز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیو زی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی۔
بیٹر گلین فلپس 33 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26 جب کہ مچیل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گڈاکیش موتی نے چار اوورز میں 25 رنز دیے اور 3 کھلاڑی پویلین لوٹائے۔
عقیل حسین نے 21 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شریک میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر گروپ سی میں سپر 8 مرحلے کیلئے ڈائریکٹ کوالیفائی کر لیا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا