وائرل اسٹوریز

حرا مانی نے شہزادہ اور شہزادی کی کہانی سنادی

حرا مانی کا شہزادہ راستہ بدل گیا

Web Desk

حرا مانی نے شہزادہ اور شہزادی کی کہانی سنادی

حرا مانی کا شہزادہ راستہ بدل گیا

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے دلکش لباس میں ادائیں دیتے ہوئے ایک شہزادہ اور شہزادی کی دلچسپ کہانی سنادی۔

شوبز انڈسٹری میں شوخ مزاجی کے سبب پہچان بنانے والی حرا مانی سوشل میڈیا پر متحرک رکھتی ہیں اور آئے دن کسی برانڈ شوٹ یا انسٹاگرام رِیل سے اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک رِیل جاری کی ہے جس میں وہ گلابی چھوٹی قمیص کے ساتھ حسین غرارہ پہنی نظر آئیں۔

حرا مانی کا یہ حسین جوڑا پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’سائرہ نور‘ کا شاہکار ہے جو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو میں حرا مانی اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے ساتھ ساتھ ایک شہزادہ اور شہزادی کی کہانی بھی سنا رہی ہیں۔

حرا مانی نے کہا کہ ’ ایک شہزادہ ہے جو اچھا ہے کہانی میں اور ایک شہزادی ہے جو ہر بات پہ اس سے لڑتی ہے، ایک شہزادی ہے سرد مزاج کہانی میں اور  ایک شہزادہ ہے جو دل سے اس پر مرتا ہے‘۔

انہوں نے کہانی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ میں آس میں تھی کہ تم آؤ گے فارس، پھر وہم ہوا کہ کنارا کرلیا ہے تم نے اور تمہیں گمان تھا کہ میں جانتی نہیں تمہیں، لیکن مجھے خبر تھی کہ تم راستہ بدل رہے ہو، تم نہیں آؤگے ناں فارس؟‘

تازہ ترین