امریکی شو میں ڈیبیو، دلجیت دوسانجھ کے نام ایک اور اعزاز
دلجیت انگریزی پروگرام میں کیا کرنے والے ہیںمدوح متجسس
بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اپنے کامیاب کیریئر کی بدولت شہرت کی بلندیاں تیزی سے طے کرتے ہوئے اب عالمی سطح پر بھی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹارز کی لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔
معروف امریکی گلوکار ایڈ شیران کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے اور ‘دلومیناتی ٹور‘ کے بعد دلجیت دوسانجھ نے نامور امریکی ہوسٹ جمی فالن کے مشہور پروگرام ’دی ٹونائٹ شو‘ میں ڈیبیو کرنے کیساتھ ہی ایک اور انٹرنیشنل اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلجیت نے اپنے فینز کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے ‘پنجابی آگئے اوئے‘ کا اپنا آئیکونک کیپشن لکھا۔
دلجیت کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ چند تصویروں پر مبنی تھی۔ پہلی تصویر دلجیت دوسانجھ اور جمی فالن کےکلاج کی تھی۔
دوسری تصویر میں ایڈی مرفی، میٹی میتھیسن اور کیون کوسٹنر کے ناموں کے ہمراہ مہمانوں کی لسٹ میں دلجیت دوسانجھ کے نام کا ذکر کیا گیا تھا۔
دلجیت دوسانجھ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ اپلوڈ ہونے کے چند منٹوں میں وائرل ہوگئی جس پر ردعمل دیتے ہوئے گلوکار کے مداحوں کے سمیت بالی وڈ کے نامور ستارے بھی دلجیت کی اس بڑی کامیابی پر مبارکبار دینے سے خود کو نہ روک سکے۔
ارجن کپور، ورن دھون،نیرو باجوہ، اور نیہا دھوپیا سمیت اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے کیا جانا والے کمنٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلجیت کی پوسٹ پر ‘اْف‘ کا کمنٹ کیا جس کا جواب دیتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے‘ہماری تو کرینہ ہی ہے‘کا کمنٹ کیا۔
واضح رہے انسٹاگرام پوسٹ پر دلجیت دوسانجھ کے امریکی پروگرام میں ڈیبیو کے اعلان کے ساتھ فینز تجسس کا شکار نظر آئے کہ آخر شو میں ہوگا کیا؟
کیا دلجیت دوسانجھ انگریزی بولیں گے؟ یا جمی فالن گلوکار سے پنجابی میں سوالات کرتے نظر آئیں گے۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف