فلم ’نابالغ افراد‘ کا ٹریلر جاری
نابالغ افراد اپنے اندر ایک تفریح کا بھرپور سامان سموئے ریلیز ہونے کو تیار ہے ۔
عید الاضحی کے موقع پر نبیل قریشی کی فلم ’نابالغ افراد‘ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
’نا بالغ افراد‘ فلم ’نا معلوم افراد‘ کی طرز پر بنائی گئی ہے لیکن اس بار نوجوان کاسٹ ہے جس میں مائی ری ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والے ثمر جعفری اور ابھرتے ہوئے اداکار عاشر وجاہت مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم میں عدیل امجد بھی اہم کردار ادا کریں گے۔فلم میں معراج سلیم، مانی، راشدہ تبسم اور فائزہ احسن سمیت دیگر اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
’نابالغ افراد‘ کو نبیل قریشی نے ازائم الفریزہ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے اور اسے اپنے ہی پروڈکشن ہاؤس فلم والا پکچر کے بینر تلے عید کے پہلے روز ریلیز کیا جائے گا۔
پرانی یادوں، مزاح، اور دوستی کی کہانی کے ساتھ نابالغ افراد اپنے اندر ایک تفریح کا بھرپور سامان سموئے ریلیز ہونے کو تیار ہے ۔
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے