کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان سُپر ایٹ مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

فیصلہ اگلے میچز میں ہار جیت کے علاوہ بارش پر بھی منحصر ہے۔

Web Desk

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان سُپر ایٹ مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

فیصلہ اگلے میچز میں ہار جیت کے علاوہ بارش پر بھی منحصر ہے۔

(فائل فوٹو: کرک انفو)
(فائل فوٹو: کرک انفو)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت سے شکست اور کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد قومی ٹیم کو اگلا میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔

پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں 3 میچز کھیلے ہیں جس میں صرف کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے سپر ایٹ کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

کینیڈا کو شکست دینے کے بعد ایونٹ میں ’اِن' رہنے کے لیے پاکستان کو نہ صرف آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہے بلکہ امریکا کی بھارت کے بعد آئرلینڈ کے خلاف میچ میں شکست بھی لازمی ہے۔

گزشتہ روز نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد امریکا کے رن ریٹ میں کمی ہوگئی ہے اور پاکستان کا رن ریٹ امریکا سے بہتر ہوگیا ہے لیکن پاکستان کو سپر 8 میں کوالیفائی کرنے کے لئے اپنا آخری میچ آئرلینڈ سے جیتنا ہوگا اور ساتھ ہی آئرلینڈ کے ہاتھوں امریکا کی شکست بھی لازمی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ امریکا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔

پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کینیڈا کے بھی 2 پوائنٹس ہیں تاہم کم رن ریٹ کے باعث اس کی پوزیشن چوتھی ہے اور آئرلینڈ صفر پوائنٹس کے ساتھ آخر پر موجود ہے۔

(فوٹو: کرک انفو)
(فوٹو: کرک انفو)

اگر امریکا مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہی اختتام پذیر ہو جائے گا۔

پاکستان کو اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا اور آئرلینڈ کا ہاتھوں امریکا کو ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کے لیے سپر ایٹ تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔

علاوہ ازیں اگر پاکستان یا امریکا کا اگلا میچ بارش کی نذر ہوا تب بھی پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین