فلم / ٹی وی

سنی دیول کا ’بارڈر 2‘ میں بطور ہیرو واپسی کا اعلان

سنی دیول نے ایک فوجی کا 27 سال پرانا وعدہ یاد دلوادیا

Web Desk

سنی دیول کا ’بارڈر 2‘ میں بطور ہیرو واپسی کا اعلان

سنی دیول نے ایک فوجی کا 27 سال پرانا وعدہ یاد دلوادیا

بارڈر 2 اور کلدیپ سنگھ کی واپسی
بارڈر 2 اور کلدیپ سنگھ کی واپسی

بھارتی اداکار سنی دیول نے اپنی مشہور فلم ’بارڈر‘ کے دوسرے سیکوئل میں بطور ہیرو اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آنے کا اعلان کردیا۔

سال 1997 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی وار فلم ’بارڈر‘  جے پی دتا نے ڈائیریکٹ کی جو بالی وڈ کی ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

سنی دیول نے اس فلم کے حوالے سے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل ویڈیو میں سنی دیول کی دمدار آواز سنی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں سنی دیول کہتے سنائی دیے کہ ’27 سال پہلے ایک فوجی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ واپس آئیگا، اسی وعدے کو پورا کرنے، ہندوستان کی مٹی کو اپنا سلام کہنے آرہا کلدیپ سنگھ‘۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں سنی دیول نے لکھا کہ ’ایک فوجی اپنے 27 سال پرانے وعدے کو پورا کرنے آرہا ہے پھر سے، انڈیا کی سب سے بڑی وار فلم بارڈر 2‘۔

پوسٹ کے مطابق بارڈر 2 کی ہدایتکار انوراگ سنگھ دیں گے جبکہ اس کے پروڈیوسر بھوشن کمار، کرشنا کمار، جے پی دتا اور ندھی دتا ہونگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں سنی دیول 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر‘ کے سیکوئل میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے جس نے بھارت میں 450 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔

تازہ ترین