کھیل

احمد شہزاد نے بابر اعظم کو لائیو شو میں ’جعلی کنگ‘ کہہ ڈالا

احمد شہزاد نے کہا بابر کے اسٹیٹس مجھ سے بھی گھٹیا ہیں۔

Web Desk

احمد شہزاد نے بابر اعظم کو لائیو شو میں ’جعلی کنگ‘ کہہ ڈالا

احمد شہزاد نے کہا بابر کے اسٹیٹس مجھ سے بھی گھٹیا ہیں۔

(فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا)
(فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا)

آئی سی سی ٹی20 مینز ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شسکت کے بعد پاکستانی ٹیم شائقینِ کرکٹ اور سینیئر کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں 'جیوز نیوز' کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ہارنا منع ہے‘ میں احمد شہزاد اور بابر اعظم کے اسٹیٹس (stats) کا موازنہ کیا گیا۔

شو کے میزبان تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم تو احمد شہزاد کو ایک عام کھلاڑی سمجھ رہے تھے مگر اپنے دور میں وہ بہترین پرفارمر رہ چکے ہیں۔

اسکرین پر شیئر کیے گئے اسٹیٹس میں قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے اپنے اسٹیٹس کا موازنہ دیکھ کر احمد شہزاد جذباتی ہو گئے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ’میرے 8 سال پرانے اسٹیٹس سے بابراعظم کا موازنہ کیا جارہا ہے، میرے 8 سال پہلے کے اسٹیٹس بابر اعظم کی آج کی پرفارمنس سے بھی بہتر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 8 سال قبل صورتحال مختلف تھی، ہمیں ڈھائی سے 3 لاکھ روپے ماہانہ ملتے تھے اور اب کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر کو کپتان ہونے کا ہر اختیار حاصل ہے تاہم وہ ماڈرن کرکٹ میں دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں، قومی ٹیم کے مضبوط سے مضبوط کپتان کا ہر 2 سے 3 سیریز کے بعد احتساب ہوا لیکن بابر کا تاحال کسی نے احتساب نہیں کیا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ بابر کو اپنے کیریئر میں جتنی سپورٹ ملی وہ کسی اور کپتان کو نہیں ملی لیکن اس کے باوجود اپنی کپتانی کے 5 سال میں پاکستان کو ایک ٹرافی بھی نہ جتوا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے نے ٹیم میں اپنے دوستوں کو شامل کروانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹر کو نظرانداز کیا اور ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام درہم برہم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں میں اپنے اسٹیٹس بہتر کرسکتا تھا لیکن بابر کے اسٹیٹس مجھ سے بھی گھٹیا ہیں، آپ جعلی کنگ ہیں، آپ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو پاگل بنایا ہوا ہے، اب آپ کو چاہیے کہ آپ یہ تسلیم کریں کہ میں اس سب کا ذمہ دار ہوں، اب میں ڈومیسٹک کھیلوں گا۔

تازہ ترین