پاک بھارت میچ کیلئے استعمال ہونے والا اسٹیڈیم گرانے کا فیصلہ
یہ اسٹیڈیم صرف 5 ماہ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت بمقابلہ امریکا میچ اِس اسٹیڈیم میں ٹی20 ورلڈ کپ کا آخری میچ ثابت ہوا کیونکہ اب اسے گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو عارضی طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے لیے صرف 5 ماہ میں تعمیر کیا گیا تھا۔
نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی ہے جہاں 34 ہزار کرکٹ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
9 جون کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک-بھارت میچ میں اِس عارضی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا تھا۔
بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا میچ نساؤ کاؤنٹی پر کھیلا جانے والا آخری میچ تھا، میچ کے بعد اسٹیڈیم کو گرانے کا کام شروع ہوگیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس مقصد کے لیے اسٹیڈیم میں بلڈوزر بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔
اس اسٹیڈیم میں 10 ڈراپ اِن پچز ہیں، جن میں سے 4 پچز مرکزی گراؤنڈ میں ہیں جبکہ بقیہ 6 پچز اس اسٹیڈیم میں موجود ٹریننگ ایریا کیلئے ہیں۔
ان پچز کو کو آسٹریلوی مٹی کی مدد سے فلوریڈا میں ایڈیلیڈ کے کیو ریٹر نے تیار کیا پھر اسے نیویارک منتقل کیا گیا۔
ڈراپ ان پِچز کی وجہ سے یہاں کھیلے گئے تمام 8 میچز میں کوئی بھی ٹیم ایک اننگز میں 150 رنز نہیں بناسکی، ان 8 میچز میں زیادہ سے زیادہ اسکور 137 رنز اور کم سے کم اسکور 77 رنز رہا۔
ڈراپ ان پچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں عام استعمال کی جاتی ہیں لیکن دوسرے برِاعظم سے مٹی لاکر پچ بنانے کے تجربے نے آئی سی سی انتظامیہ پر کئی سوالات کھڑے کیے۔
کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی جگہ جہاں نئی نئی کرکٹ کھیلی جا رہی ہو اس جگہ کے لیے ڈراپ اِن پچ موزوں نہیں ہے۔
ڈراپ اِن پچ‘ معمول میں استعمال ہونے والی پچ سے کوئی خاص مختلف نہیں ہوتی لیکن اسے کرکٹ کے میدان سے باہر کسی فیکٹری یا مخصوص ماحول والی جگہ پر مصنوعی طریقے سے ایک سانچے میں تیار کیا جاتا ہے۔
بوقتِ ضرورت اس ڈراپ ان پچ کو گراؤنڈ میں پہنچا کر کرین کی مدد سے نصب کر دیا جاتا ہے اور استعمال کے بعد یہ دوبارہ اُکھاڑ دی جاتی ہے۔
ڈراپ اِن پچ کا استعمال زیادہ تر ان میدانوں میں کیا جاتا ہے جن پر کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیل بھی کھیلے جاتے ہوں۔
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے