اسکینڈلز

فلم کے ٹائٹل میں اپنا نام استعمال ہونے پر کرن جوہر ہائی کورٹ پہنچ گئے

میرے نام کا غیر قانونی استحصال کیا جارہا ہے۔

Web Desk

فلم کے ٹائٹل میں اپنا نام استعمال ہونے پر کرن جوہر ہائی کورٹ پہنچ گئے

میرے نام کا غیر قانونی استحصال کیا جارہا ہے۔

کرن جوہر ہائی کورٹ پہنچ گئے
کرن جوہر ہائی کورٹ پہنچ گئے

بھارتی فلمساز کرن جوہر نے فلم کے ٹائٹل میں بنا اجازت اپنا نام استعمال کرنے والوں کے  خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے   فلم ’شادی کے ڈائریکٹر کرن اور جوہر‘ کے فلمسازوں کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جن میں مصنف و ہدایت کار ببلو سنگھ کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر انڈیا پرائیڈ ایڈوائزری اور سنجے سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' کے ڈائریکٹر نے 14 جون کو ہونے والی فلم کی ریلیز پر فوری پابندی کی درخواست کی، عبوری درخواست میں جاری قانونی چارہ جوئی کے دوران ٹائٹل کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کرن جوہر کے مطابق ان کا آنے والی فلم سے کوئی وابستگی نہیں ہےتاہم بغیر اجازت  نام کا غیر قانونی استحصال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا اس فلم میں نام استعمال ہونے کا مقصد ان کے حق پرائیویسی، پبلسٹی کے حق، اور شخصیت کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ان کے نام کا فائدہ اٹھاتی ہے اور ان کے برانڈ، ساکھ، امیج اور خیر سگالی کا فائدہ اٹھاتی ہے، جس میں پروموشنل اثاثوں کی تقسیم جیسے کہ ٹریلر اور پوسٹرز، عنوان میں اس کا نام ظاہر کرتے ہیں۔

اگرچہ ایک ساتھ ٹائٹل میں ہدایت کار کا پورا نام شامل نہیں کیا گیا ہے، لیکن واضح طور پر فلم کے ٹائٹل میں  کرن جوہر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔