انفوٹینمنٹ

کارتک آریان نے زندگی کے تلخ پہلو پر روشنی ڈال دی

میرے پاس پیسے تک نہیں تھے

Web Desk

کارتک آریان نے زندگی کے تلخ پہلو پر روشنی ڈال دی

میرے پاس پیسے تک نہیں تھے

میرے پاس پیسے تک نہیں تھے
میرے پاس پیسے تک نہیں تھے

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار کارتک آریان نے زندگی کے تلخ پہلو پر روشنی ڈال دی۔

سال 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ پیار کا  پنچنامہ ’ کے اداکار کارتک آریان جو جلد ہی کبیر خان کی چندو چیمپئن میں نظر آئیں گے، انہوں نے حال ہی میں اس وقت کو یاد کیا جب فلم ’ پیار کا پنچنامہ’ کی کامیابی کے بعد بھی انہیں فلموں میں معاون کرداروں کی پیشکشیں مل رہی تھیں۔

 کارتک آریان  نے بتایا کہ وہ اس وقت مالی بحران سے گزر رہے تھے لیکن پھر بھی انہوں نے اپنی فلموں کے انتخاب میں اپنی جبلت کی پیروی کرنے کا انتخاب کیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے ’ پیار کا پنچنامہ’ کی کامیابی کے باوجود مشکل ترین حالات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ،’میں اس وقت اپنی زندگی کی بہت خوفناک صورتحال میں تھا۔ میں ایک اداکار تھا اور میری ایک فلم ریلیز ہوئی تھی فلم کے ہٹ ہونے کے بعد بھی میرے پاس کوئی اور فلم کی آفر نہیں تھی اور میرے پاس پیسے نہیں تھے۔’

 انہوں نے بتایا کہ اس دوران یا تو مجھے کوئی آفر نہیں مل رہی تھی اور اگر کوئی مل بھی جاتی تو وہ میرے لیے  موزوں نہیں تھیں۔’

کارتک آریان نے مشکل کے باوجود حالات سے سمجھوتہ کرنے اور صحیح راہ پر قائم رہنے کا انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ،’میرے پاس ویسے بھی بہت سے اختیارات تھے لیکن میں جائز طریقے سے پیسے کمانا چاہتا تھا’۔

واضح رہے کہ ایک موقع پر کارتک آریان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم کے لیے صرف 70 ہزار روپے معاوضہ لیا تھا۔اور اس معاوضے کیلئے 7 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا پڑا۔

تازہ ترین