عالمی منظر

کم عمر مصری حاجی دوران حج انتقال کر گیا

بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے

Web Desk

کم عمر مصری حاجی دوران حج انتقال کر گیا

بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے

بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے
بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے

مصر سے تعلق رکھنے والا کم عمر ترین حاجی دوران حج ممکنہ  شدید گرمی کے باعث مکہ مکرمہ میں انتقال کرگیا۔

سوشل میڈیا پر  ایک بچے کی تصویر وائرل ہوتی نظر آرہی تھی جسے رواں سال حج کرنے والے خوش نصیبوں میں کم عمر قرار دیا گیا تھا۔

تاہم افسوسناک خبر کے بعد حالت احرام میں اپنے والدین کے ہمراہ خانہ کعبہ کا طواف کرنے والا یہ ننھا حاجی  مکہ مکرمہ میں انتقال کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یحییٰ محمد رمضان، سب سے کم عمر مصری حاجی، مکہ میں المناک طور پر انتقال کر گیا جب اس کے والدین حج کے مناسک ادا کر رہے تھے۔

خاندان کی جانب سے ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یحییٰ مسجد میں زیادہ درجہ حرارت برداشت نہیں کر سکا اور خالق حقیقی سے جاملا۔ تاہم دیگر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بچہ سعودی عرب میں رہائشی عمارت کے اوپر سے گرنے سے ہلاک ہوا جس کے نتیجے میں فوری موت واقع ہوئی۔

یحییٰ کے انتقال کی اصل وجہ تو سامنے نہ آسکیں تاہم  ننھے حاجی کی نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کردی  گئی اور انہیں مقدس شہر میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یحییٰ محمد رمضان کا بیٹا ہے، جو کفر الشیخ گورنری سے تعلق رکھنے والا مصری شہری ہے۔

ارض مقدس میں ننھے یحییٰ کی اچانک  موت سے ان کے اہل خانہ اور سوشل میڈیا پر  شدید غم کی لہر ڈور گئی اور ساتھ ہی کئی صارفین ننھے حاجی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین