حقیقت میں جِن سے سامنا، کبریٰ خان کا ہوشربا انکشاف
اداکارہ کیساتھ یہ واقعہ کہاں پیش آیا۔
پاکستانی فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں جِن دیکھا تھا۔
حال ہی میں کبریٰ خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
کبریٰ خان نے دورانِ انٹرویو اپنی زندگی کا ایک خوفناک واقعہ بھی سُنایا جوکہ اداکارہ کے ساتھ اُن کی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آزاد کشمیر گئی تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران کمرے میں جِن آگیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی تو اُنہوں نے دیکھا کہ کوئی دوسری مخلوق (جِن) باہر آئی ہے اور اُس نے اداکارہ کی طرف دیکھا ہے۔
کبریٰ خان نے کہا کہ جب اُنہیں محسوس ہوا کہ کمرے میں کوئی دوسری مخلوق موجود ہے تو اُنہوں نے ڈرتے ہوئے اپنے موبائل میں سورۃ رحمٰن اور سورۃ البقرہ کی تلاوت لگالی تھی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے کمرے کی دیوار کے ساتھ قبرستان تھا لہٰذا اب وہ جب بھی گھر سے باہر جاتی ہیں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک اور ایسے افسوسناک واقعے کا بھی ذکر کیا تھا جو انہیں آج تک کبھی نہیں بھولا۔
ایک نجی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں فلم کی تشہیر کیلئے میں دیگر فنکاروں کے ساتھ شاپنگ مال تشریف گئی تھی، وہاں ایک خاتون مداح نے سیلفی لینے کی خاطر ان کی جانب ہاتھ بڑھایا جو ان کی گردن پر پڑ گیا۔
اس عمل کے بعد کبریٰ کے مطابق مجھے سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تو میری یہ حالت دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار نے خاتون کو دھکا دے مارا۔
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف