وائرل اسٹوریز
انمول محمود نے شادی کے 7 ماہ بعد ان دیکھی ویڈیو جاری کردی
رخصتی کے لمحات دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
انمول محمود نے شادی کے 7 ماہ بعد ان دیکھی ویڈیو جاری کردی
رخصتی کے لمحات دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بیٹر امام الحق کی اہلیہ انمول محمود نے شادی کے 7 ماہ بعد رخصتی کے لمحات پر مبنی ان دیکھی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
نومبر 2023 میں انمول محمود نے اوپنگ بیٹر امام الحق کیساتھ نکاح کے دو بول پر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا، امام اور انمول کی اس شادی میں کرکٹ کی دنیا سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی اور اس جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا سمیت پاکستانی میڈیا پر امام اور انمول کی شادی کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز کا سلسلہ کئی دن تک جاری رہا جبکہ وقفے وقفے سے انمول محمود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی نظر آئیں۔
اب شادی کے 7 ماہ بعد ایک بار پھر امام کی دلہنیا نے ان دیکھی ویڈیو جاری کرکے اپنی شادی کی یاد تازہ کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انمول محمود نے پوسٹ شیئر کی جس میں انکے نکاح سے لے کر رخصتی کے خاص لمحات کو کیمرے میں قید کیا گیا تھا، بھائیوں اور اہل خانہ کی آنکھوں میں بیٹی کو رخصت کرنے کے آنسو ہر دیکھنے والوں کو اشکبار کر گئے۔
دوسری جانب قرآنِ پاک کے سائے میں بھائیوں کا اپنی بہن کو رخصت کرنا بہن بھائیوں کی محبت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔جبکہ گھر والوں سے دوری کا سوچ کر دلہن کا بھی رونا ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو بھاگیا۔
خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انمول محمود نے رخصتی کے اس لمحے کو زندگی کا سب سے مشکل ترین لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ،’اپنے پیاروں کو پیچھے چھوڑ کر، محبت اور یادوں سے بھرے دل کے ساتھ نئی شروعات کو قبول کرنا ہر دلہن کے لیے شادی کا مشکل ترین حصہ ہوتا ہے’۔
انمول محمود کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بہن بھائیوں کی بونڈنگ اور پیار پر پسندیدگی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Newsom announces Super Bowl Sunday as ‘Bad Bunny Day’ in California
Katy Perry cheers Bad Bunny ahead of Super Bowl Halftime performance
Central Cee suffers shocking robbery as he enters new phase of life
Hailee Steinfeld opens up about lifestyle changes ahead of motherhood
Taylor Swift earns glowing praise from Jodie Turner-Smith after 'Opalite' video
Nicola Peltz’s sister hints at baby news as Brooklyn Beckham family plans emerge
Kanye West’s wife Bianca Censori opens up about ‘embarrassing’ Venice moment
Brad Arnold dies at 47, after battling kidney cancer




